دیوبند

ادارہ خدمت خلق دیوبند نے ضرورت مندوں کو فوڈ کٹ تقسیم کئے

پوری دنیا کی حکومتیں اپنے عوام کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہیں: مولانا حسن الہاشمی

دیوبند، 6؍ اپریل (رضوان سلمانی) ادارہ خدمت خلق گزشتہ کئی ہفتوں سے کٹ فوڈ تقسیم کررہا ہے۔ آج ادارہ خدمت خلق نے دیوبند کے آس پاس کے مضافات میں کٹ تقسیم کئے اور پریشان حال لوگوں کی دل کھول کر مدد کی۔ ادارہ خدمت خلق پچھلے 40سالوں سے بلاتفریق مذہب وملت انسانوں کی خدمت کررہا ہے اور ادارہ خدمت خلق اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھے گا اور اسی طرح دکھی انسانیت کے آنسو پونچھتا رہے گا۔ ادارہ خدمت خلق کے صدر مولانا حسن الہاشمی نے کہا کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کی بھی جدوجہد میں مصروف ہے اور اس بارے میں انہیں دیوبند کے مسلم نوجوانوں کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ ادارہ خدمت خلق کے صدر مولانا حسن الہاشمی نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارے ملک کو کرونا وائرس سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے اسی لئے احتیاط کے طور پر لاک ڈائون کیا گیا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے لیکن 21روز لاک ڈائون کی وجہ سے بہت سے مالی طور سے کمزور لوگوں کے لئے امتحان کا وقت بھی ہے اور پوری دنیا کی حکومتیں اپنے عوام کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہیں ، جس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ سماجی دوری رکھنے کی تاکید کی جارہی ہے ۔ لوگ لاک ڈائون میں کس طرح اپنا گزارہ کریں گے ، اس لئے تمام صاحبان ثروت سے خاص طور سے درخواست اور اپیل ہے کہ وہ اپنے گھرو ں میں رہ کر اپنے علاقے ، محلے اور پڑوسیوں کی خیریت معلوم کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ضرورت مند اپنی بات کسی سے کہہ نہیں پاتے اس لئے ان تک بغیر کہے مدد پہنچائیں۔ مولانا نے راشن لینے آئے لوگوں سے اپیل کی کہ لاک ڈائون پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ گھروں پر ہی رہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close