دیوبند

لاک ڈائون کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے صاحب خیر افراد

دیوبند، 31مارچ (رضوان سلمانی) کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈائون کے درمیان ملک بھر میں بہت ساری تنظیمیں اور نوجوان مدد کے لئے آگے آرہے ہیں اور غریب افراد کی مدد کررہے ہیں۔ دیوبند میں بھی بہت سے افراد غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اسی سلسلہ میں سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مہتاب عالم کی قیادت میں غریب افراد کے گھر راشن تقسیم کیا جارہاہے جس سے غریب لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔ اس دوران مہتاب عالم نے کہا کہ حالیہ لاک ڈائون میں مزدور اور غریب طبقہ روزگار اور کاموں کے بند ہوجا نے کی وجہ سے کافی پریشانیوں میں مبتلا ہے، اس لئے ہم لوگوں نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا اس وقت بازاروں میں کھانے کے سامان کی کمی ہے اور انتظامیہ کی پابندی کی وجہ سے راشن کی فراہمی میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے لیکن مسلسل جدوجہد کے بعد راشن فراہم ہوسکا اور ہم نے فوڈ کٹ تیار کی اورخیال رکھا کہ حتی الامکان یہ سامان ضرورت مند خاندانوں تک پہنچ سکے اور ہمارا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر نستعین احمد سلمانی،اظہار انصاری، مونس گاڑا، عثمان،آشووغیرہ کا بھرپور تعاون مل رہاہے۔دوسری جانب مدارس کے طلبہ کے پاس کھانے کی کمی کی اطلاع پر گرودوراکمیٹی کی ٹیم نے عیدگاہ علاقے کے آس پاس رہنے والے مدارس کے طلبہ کو کھانا کھلایا، گرودورا کمیٹی کی ٹیم جیسے ہی لنگر لے کر عیدگاہ علاقے میں پہنچی تو سینکڑوں کی تعداد میں مدارس کے طلبہ لنگر لینے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ گرودوارا کمیٹی کے عہدے داران اور نگر پالیکا رکن کے نمائندے بالیندر سنگھ نے بتایا کہ ہمارا یہ کام آگے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر شام لاک بھارتی، چندر دیپ سنگھ، بلدیپ سنگھ ،گگن دیپ سنگھ، راجیش انیجا، ڈاکٹر گردیپ سنگھ سوڈھی وغیرہ موجود رہے۔ ادھر بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی کی قیادت میں غریب افراد کو آٹا ، چاول ،چینی ، دال وغیرہ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی اپیل پر اس مہاماری سے نپٹنے کے لئے سبھی بوتھ صدور کو کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ ان کے بوتھ میں کوئی بھی بھوکا نہ سوپائے۔اسی لئے آج دیوبند اسمبلی حلقہ کے کنوینر وِویک تایال اور معاون کنوینر انکت جین نے یہ سامان جمع کیا اور ضرورت مندوں کے لئے تقسیم کرایا گیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close