دیوبند

ایس ڈی ایم نے سبزی منڈی اور پیٹرول پمپ پر چلائی چیکنگ مہم ، 2 کاروباریوں کو دیا نوٹس

دیوبند،25مارچ (رضوان سلمانی) کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈائون میں کھانے کے سامان بیچنے والے دوکاندار زبردست منافع خوری کررہے ہیں۔ آج ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں ٹیم نے منڈی سمیتی کا دورہ کرتے ہوئے دو تھوک کاروباریوں کو نوٹس تھمادیا جس سے وہاں پر افراتفری مچ گئی ۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے اور فوڈ انسپکٹر دنیش کمار آج صبح جی ٹی روڈ پر واقع منڈی سمیتی پہنچے اور منڈی کے سکریٹری اروند کمار کو ساتھ لے کر منڈی کا دورہ کیا ۔ اس دوران دو آلو کاروباری مہنگی قیمت پر آلو فروخت کرتے پائے گئے جنہیں فوراً نوٹس تھمادیا گیا اور ساتھ ہی دیگر کاروباریوں کو بھی قیمت سے زیادہ سامان فروخت کئے جانے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ فوڈ انسپکٹر دنیش کمار نے بتایا کہ امیر اور گولڈن آلو کمپنی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ بعد ازاں افسران شہر میں واقع گیس ایجنسیوں اور پیٹرول پمپ پر پہنچے اور وہاں کا معائنہ کرتے ہوئے مہنگا تیل اور دیگر سامان فروخت کرنے کے صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے نے بتایا کہ کالا بازاری کرنے والوں کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ آگے بھی چیکنگ مہم جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close