دیوبند

دیوبند نگر پالیکا پریشد میں حکومت نے کئے پانچ ارکان منتخب

دیوبند،25مارچ (رضوان سلمانی) حکومت اترپردیش کی جانب سے دیوبند نگر پالیکا پریشد کے لئے 5 ارکان کو میونسپل بورڈ کا رکن منتخب کیا ہے ۔ آج نومنتخب ارکان کے نام کا اعلان ہوتے ہی ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، گزشتہ کل حکومت کی جانب سے دیوبند نگر پالیکا کے لئے بی جے پی کے سابق شہر صدر گجراج سنگھ رانا ، بی جے پی خواتین ونگ کی ضلع صدر رجنی شرما ، بی جے پی موجودہ شہر صدر وپن گرگ ، سابق شہر صدر وپن بھارتی اور دیپک تیاگی سمیت پانچ ارکان کو میونسپل بورڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ نومنتخب ارکان موجودہ برسراقتدار جماعت سے منسلک لیڈران ہیں ۔ آج ان کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی بی جے پی لیڈران اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ واضح ہو کہ دیوبند نگرپالیکا میں پانچ سیٹوں پر حکومت کی جانب سے ارکان منتخب کئے جاتے ہیں ، بی جے پی کی جانب سے اعلان کئے گئے نومنتخب ارکان کو بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سینی ، سابق ممبر پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما ، دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ، ضلع کو آپریٹیو بینک کے چیئرمین چودھری راج پال سنگھ نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close