دیوبند

لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے 281افراد کے خلاف پولیس نے کیا مقدمہ، 193کو بھیجا جیل

دیوبند، 24مارچ (رضوان سلمانی) گزشتہ دوروز سہارنپور ضلع پوری لاک ڈائون ضلع میں 68بیریر لگاتار لاک ڈائون کیا گیا، اس کے باوجود بھی لوگ سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، جس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی شروع کی پولیس نے اب تک 200سے زائد افراد کو حراست میں لیا، 281سے زائد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کی کارروائی کی گئی، جبکہ 193سے زائد لوگوں کو دفعہ 151کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا، گاڑیوں کا بھی چالان کیاگیا اوربہت سی گاڑیوں سیز بھی کیا گیا،گزشتہ اتوار کے جنتا کرفیو کے بعد گزشتہ کل سے سہارنپور میں لاک ڈائون کا اعلان کیا ہوا ہے، اس کے باوجود لوگ سڑکوں پر نظر آرہے تھے پہلے تو انتظامیہ نے ضروری سامان خریدنے کی چھوٹ دی لیکن دوپہر تک جب حالات ویسے کے ویسے ہی رہے تو ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ ، ایس ایس پی دنیش کمار پی سڑکوں پر اتر آئے انہوں نے پولیس فورس سے لاک ڈائون کا سختی سے نفاذ کرنے کے احکامات دئے ، جس کے بعد پولیس نے سختی شروع کی پولیس نے 68مقامات پر بیریرلگاکر ضلع کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا،جس کے بعد 2761گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں 1552گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے اور ساتھ ہی 243گاڑیوں کو سیز کردیا گیا،پولیس نے گاڑی ڈرائیوروں سے لاکھوں روپئے کا جرمانہ بھی وصول کیا، جبکہ پولیس نے اس کے ساتھ ہی 281سے زائد افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی بھی کی، لاک ڈائون کے بعد بھی لوگ اپنے گاڑیوں کو لیکر صبح 9بجے کے بعد بھی سڑکوں پر نظر آئے تو کمشنر سنجے کمار نے سخت احکامات جاری کردئے انہوں نے پولیس اور مجسٹریٹوں کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی بلاوجہ گاڑیوں سے گھومتا ہوانظر اآیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا اور ان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی اور 188کے تحت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے حکم دیا کہ سبھی کو قانون کا سختی سے نفاذ کراناچاہئے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگ پولیس اور انتظامیہ کا تعاون کریں اور یہ سبھی کے لئے فائدہ مند اور وقت کی ضرورت ہے،ایس ایس پی دنیش کمار پی کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ، اس کے باوجود بھی اگر لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کریں گے تو متعلقہ کے خلاف کار روائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ اگر گاڑی لے کر کوئی شخص باہر نکلے گا تو اس کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی، ضروری سامان خریدنے کے لئے لوگ پیدل ہی جائیں، صبح 6بجے سے 9بجے تک ضروری سامان کی دکانیں کھولنے کی چھوٹ دی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close