دیوبند

اترپردیش جن کلیان منچ نے دیہی علاقوں کے لئے مجلس عاملہ کی تشکیل

دیوبند، 18؍مارچ (رضوان سلمانی) دیوبند کی معروف سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی ، میٹنگ کے دوران دیہی علاقوں کے لئے مجلس عاملہ تشکیل دی گئی اور نئے عہدے داران مقرر کئے گئے، میٹنگ کے دوران ہی نوتشکیل شدہ مجلس عاملہ کے عہدے داران وممبران کا گل پوشی کرکے استقبال کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز اترپردیش جن کلیان منچ کے مقامی دفتر پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، میٹنگ کے دوران تنظیم کے صوبائی صدر چودھری اوم پال سنگھ کے احکامات کے مطابق دیہی علاقوں کے لئے ایک علیحدہ مجلس عاملہ تشکیل دی گئی اور بلاک دیوبند کے دیہات کے لئے ڈاکٹر روندر شرما کو صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے نئی مجلس عاملہ کا اعلان کیا ، اس نو تشکیل شدہ مجلس عاملہ میں ونود چودھری ، رہتو لال تیاگی، مدن، آدیش پردھان، ڈاکٹر رام کرشن بودھ کو نائب صدر اور ایشور پال ، سریندر، ستپال، اننت پال رانا اور ستیہ پال کو جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا،اس کے علاوہ یوتھ بلاک دیوبند دیہات کا صدر آزاد سنگھ کو بنایاگیا، تنظیم سے منسلک افراد نے تمام نو منتخب عہدے داران کا گل پوشی کرکے استقبال کیا۔ تنظیم کے صوبائی صدر چودھری اوم پال سنگھ نے نو تشکیل شدہ مجلس عاملہ کے عہدے داران اور ممبران سے اپیل کی کہ وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ تنظیم کے لئے خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close