ویڈیوز

بدمعاشوں نے یرغمال بناکر ایک شخص سے کی ڈھائی لاکھ روپے کی لوٹ ، پولیس نے مارپیٹ میں کیا مقدمہ قائم

دیوبند، 11؍مارچ (رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گائوں راجو پور کے رہنے والے کسان نے پانچ نامعلوم بدمعاشوں پر اسے اس کے ہی گھر میں یرغمال بناکر ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے کا الزام عائد کئے جانے کے بعد پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔ متأثرہ شخص نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے پولیس سے کارروائی کی فریاد کی تو پولیس نے لوٹ کے اس واقعہ کو مشتبہ بتاتے ہوئے مارپیٹ میں مقدمہ قائم کرلیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ گائوں کے رہنے والے شمیم نے بتایا کہ گزشتہ 9فروری کو وہ اپنے گھر میں سورہا تھا ، اسی دوران دیر رات 5نامعلوم بدمعاش اس کے گھر میں پہنچے۔ متأثرہ شخص کے مطابق بدمعاشوں نے اسے اسلحہ کی طاقت پر یرغمال بنالیا اور اس سے صندوق کی چابی مانگ کر اس میں رکھے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، متأثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے کسی طرح آزاد ہوکر شور مچایا تو وہاں پر بہت سے لوگ جمع ہوگئے لیکن تب تک بدمعاش فرار ہوچکے تھے ، متأثرہ شخص نے پولیس سے کارروائی کی فریاد کی مگر پولیس نے اس معاملے کو رنجش بتاتے ہوئے مارپیٹ میں مقدمہ قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھا نہ انچارج وائی ڈی شرما نے بتایا کہ یہ معاملہ لوٹ کا نہیں ہے بلکہ آپسی رنجش کو لے کر ان کے درمیان مارپیٹ ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مارپیٹ کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ پر واقع گاندھی کالونی میں نالے کی صاف صفائی کو دو فریق میں کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہوگئی جس میں ماموں بھانجے زخمی ہوگئے ، متأثرہ شخص نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ گائوں لال والا روڈ پر واقع گاندھی کالونی کے رہنے والے رتن لال نے بتایا کہ نالی کی صاف صفائی کو لے کر محلے کے ہی ایک شخص کے ساتھ اس کی کہا سنی ہوگئی تھی ۔ اس دوران آس پڑوس کے رہنے والے افراد نے معاملے کو اس وقت نمٹادیا تھا ، اس کے بعد بھی ملزم نے اسے دیکھ لینے کی دھمکی دی تھی، متأثرہ شخص کے مطابق ہولی کے روز ملزم اسی رنجش کے سبب اپنے بھتیجے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ اس کے گھر میں لاٹھی ڈنڈے لے کر آیا اور نازیبا سلوک کرنے لگا، جب اس نے منع کیا تو ملزمان نے اس پر حملہ کردیا، شور شرابے کی آواز سن کر مظفرنگر سے آئے اس کے بھانجے منوج نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی لاٹھی ڈنڈوں سے اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ متأثرہ شخص نے دیوبند توالی میں تحریر دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close