دیوبند

کانگریس کارکنان نے کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا

دیوبند، 3؍ مارچ (رضوان سلمانی) کانگریس کارکنان نے کسانوں کو 15 دن میں گنے کی قیمت کی ادائیگی سمیت کسانوں کی مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے آج ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا۔ پارٹی کے ضلع سہارنپور انچارج منوج چوہان کی قیادت میں کانگریس کارکنان آج یہاں ایس ڈی ایم دفتر پہنچے اور کسانوں کے مسائل سے متعلق ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو سونپا۔ میمورنڈم میں کھاد ، بیج ، ڈیزل اور کیڑے مار دواؤں کی قیمت پر 50 فیصد سبسڈی ، گندم ، دھان ، گنے اور دیگر فصلوں کی قیمتیں 15 دن کے اندر ادا کرانے،فصلوں کو جانوروں سے بچانے کے لئے کسانوں کو رکھوالی الاؤنس دینے ،گرام پنچایت کی سطح پر گوشالوں کی تعمیر ، کاشتکاروں کو مکمل قرض کی معافی دینے، پکے اناج کے لئے گوداموں کا قیام ،کسان کمیشن کا قیام، پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کو بچانے کے لئے سرکاری کم قیمت پر کولڈ اسٹوریج کا انتظام کرنے، کانگریس حکومتوں کی طرز پر تمام فصلوں میں بونس کا بندوبست کرنے اور فصل انشورنس کا بجٹ بڑھانے اور ہر کسان کو اس کے فصلی نقصان کی بھرپائی کے لئے معاوضہ دینے کی مانگ کی گئی۔ اس دوران تنظیم صدیقی اور حاجی احسان نے کہاکہ ہم نے ایس ڈی ایم کو کسانوں کے مسائل سے متعلق ایک میمورنڈم دیا ہے ،جس میں کسانوں کے جملہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم سرکا رسے مانگ کرتے ہیں کسانوں کے سامنے جو اس وقت مسائل آرہے ہیںان کو فوری طورپر حل کیا جائے، انہوں مقامی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی طورپر حل کریں، اس دوران کانگریسیوںنے کہاکہ کانگریس کسانوں کے مسائل سے سڑک سے لیکر اسمبلی اور پارلیمنٹ تک اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر کسانوں کے مسائل کو جلدی حل نہ کیاگیا تو سرکار کے خلاف بڑی تحریک چلائے گی ۔ میمورنڈم دینے والوں میں بلاک صدر اجے تیاگی ، شہر صدر صدیقی ، وریام خان ، حاجی احسان،راحت خلیل ، شیلا چکرورتی ، عبد القادر ، سلیم عثمانی، ریحان قریشی ، افضال قریشی ، شمیم داؤدی ، نیتا مظاہر حسن ، رام گوپال یادو ،لئیق انصاری،دیپک تیاگی،امیش چند،محمد زاہد، شمشاد جنگ ، ندیم صدیقی ، انوار صدیقی، رمیش چند ، انور عثمانی، اوم ناتھ کشیپ اور وشوناتھ سمیت کافی تعداد میں کسان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close