دیوبند

ایک شخص نے اپنے بہنوئی پر بہن کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا

دیوبند،17فروری (رضوان سلمانی) محلہ کائستھ واڑہ کے رہنے والے ایک شخص نے اپنے ہی بہنوئی پر اس کے بہن کے ساتھ اَنہونی کاخدشہ کا اظہار کرتے ہوئے دیوبند پولیس سے کارروائی کی فریاد کی ہے۔ متأثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا بہنوئی اس کی بہن کے بچوں کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دیوبند میں بس اسٹینڈ کے نزدیک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے مشیر نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی گائوں امن پور نین میں ہواتھا، خاتون کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آسکتاہے،اس کے مطابق اسکا بہنوئی اپنے بھائی اور چچا کے ساتھ بچوںکو دوروز قبل بس اسٹینڈ پر واقع محلہ کے ایک اسکول کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے، جب بچے گھر آئے اور اس نے اپنے بہنوئی سے بذریعہ فون اپنی بہن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہا تو بہنوئی نے اس کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ متأثرہ شخص کے مطابق اسے شک ہے کہ اس کا بہنوئی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اس کی بہن کا قتل کردیا گیایا پیسوں کے لالچ میں اسے کہیں بڑی رقم کے عوض میں فروخت کردیاگیا۔مشیر نے بتایا کہ گزشتہ تین روز سے اس کی بہن کا کوئی سراغ نہیں لگا ہے، متأثرہ شخص نے پولیس سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیاہے، دیوبند پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیق کی جارہی ہے اس کے بعد ہی آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close