دیوبند

بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی آخر تک لڑائی جاری رکھے گی:ناہید حسن

دیوبند،17فروری (رضوان سلمانی) کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی چودھری ناہید حسن کا آج یہاں محلہ گوجرواڑہ میں واقع چودھری صادق کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر گلپوشی کرکے خیر مقدم کیاگیا۔اس موقع پر چودھری ناہید حسن نے کہاکہ صوبہ میں تانا شاہی سرکار چل رہی ہے ،جس کے خلاف سماجوادی پارٹی سڑک سے ایوان تک لڑائی لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی آخر تک لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف اس حکومت نے ناجائزمقدمات قائم کرائے ہیں اور مجھے نشانہ بنایاگیاہے لیکن ہم ڈرنے یاگھبرانے والے لوگ نہیں بلکہ ان کی تانا شاہی کا جمہوری طریقہ سے جواب دیاجائیگا۔انہوںنے بتایاکہ میرے اوپر فرضی مقدمات قائم کراکر مجھے جیل بھیجنا ایک منظم سازش کاحصہ تھالیکن ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے ،جہاں سے مجھے ضمانت ملی ہے، ان فرضی مقدمات کی عدالت میں ہوا نکل جائیگی۔ ناہید حسن نے لوگوں سے سماجوادی پارٹی سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2022ء کے انتخابات میں صوبہ سے بی جے پی کو اکھاڑ کر پھینکناہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون آئین کے خلاف ہے ،سیکولر ہندوستان میں اس قسم کے مذہب کے نام پر بنائے گئے قوانین کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت لوگوںکو ڈراکر اور مذہب کے نام پر عوام کو تقسیم کرکے سیاست کررہی ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ بی جے پی کی صوبائی او رمرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے معیشت،روزگار،مہنگائی،کسانوں کے مسائل پر حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے، وہیں صوبہ میں غنڈہ گردی عروج پر ہے، خواتین غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں،نوجوانوں میں بے رزگاری بڑھ رہی او ریہ حکومت تاناشاہ رویہ کے تحت مظاہرین سے وصولی اورگولی چلانے جیسے بیانات دے کر ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے لیکن اب عوام ان کی پالیسیوں کو سمجھ گئے اور جو حال ان کادہلی میں ہوا ہے اترپردیش سمیت پورا ملک میں یہی حشر ہونے والا ہے۔ اس دوران جمعیۃ علماء ہند کے تحصیل دیوبند سکریٹری چودھری صادق نے گلپوشی کرکے چودھری ناہیدحسن کااستقبال کیا۔ اس موقع پر حاجی منشاد، صادق صدیقی، چودھری مرسلین،چودھری دلشاد نیتا،اخلاق صدیقی،یوسف ملک،چودھری جنید،چودھری اطہر وغیرہ موجودرہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close