دیوبند

طب یونانی کی بہترین کاردگی کے پیش نظر حکیم نظیف الرحمن ایوارڈ سے سرفراز

دیوبند،17فروری (رضوان سلمانی) خاص خبر گزشتہ دنوں حیدرآباد میں یونانی ڈے کے موقع پر دیوبند کا نام طبی شعبہ میں روشن کرنے والے معروف حکیم نظیف الرحمن کو اعزاز سے نوازا گیا۔اُن کو یہ اعزاز اُ ن کی طبی خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں اُن کے شعبہ علاج بالتد بیر اور جوڑوں و اعصابی دردوں میں خاص مہارت کی وجہ انہیں بیسٹ یونانی سُپر اسپیشلٹی اِن آرتھو اور نیورو امراض ایوارڈریاست تلنگانہ کے سی سی آئی ایم کے رکن ڈاکٹر عبدالحسن ، آندھراپردیش کے سی سی آئی ایم رکن ڈاکٹر ٹی حسن وغیرہ کے ہاتھوں دیاگیا۔حکیم نظیف الرحمن کو ایوارڈ ملنے پر یہاں اطباء خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ اس سلسلہ میں دیوبند یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد ملک نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکیم نظیف الرحمن کو یہ اعزاز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دیوبند کے حکمت میں بھی ان کااپنا خاص مقام ہے،انہوں نے کہا کہ ان کو یہ ایوارڈ ملنا حق بہ حق دار رسید کی مصداق ہے۔ دیوبند یونانی میڈیکل کالج معاون پروفیسر ڈاکٹر ہلال حمید نے کہا کہ حکیم نظیف الرحمن کو اعزاز ملنا ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر کاشف اختر صدیقی نے دیوبند کے لئے اس اعزاز کو فخر کی بات بتایا ، انہوں نے کہا کہ حکیم نظیف الرحمن کو یہ اعزاز تلنگانہ ریاست کے مشہور شہر حیدرآباد کے نظامیہ طبیہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر احسان فاروقی کی کاوشوں سے میڈیا پلس آڈوٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیاگیاہے، جو ایک خوشی کا مقام ہے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر صادق وغیرہ نے بھی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close