دیوبند

بورڈ امتحانات کے لئے انتظامیہ نے مکمل کی تیاری امتحان کے دوران رات میں گُل نہیں ہوگی بجلی

دیوبند،16فروری (رضوان سلمانی) 18؍فروری سے شروع ہونے والے یوپی بورڈ کے امتحانات کے لئے پوری انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے۔اسی کے ساتھ ہی بورڈ امتحان دینے والے طلبہ وطالبات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس مرتبہ بورڈ امتحانات کے دوران رات میں بجلی کی تخفیف نہیں کی جائے گی، امتحان دینے والے طلبہ وطالبات آسانی سے بورڈ امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں، محکمہ کو پچاس فیصد بجلی زیادہ خرچ کرنی پڑیگی، محکمہ کے جی ایم نے سبھی ایکس ای این ، ایس ڈی اُو اور جے ای کو احکامات جاری کردئے ہیں، اُدھرانسپکٹر آف اسکول نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،انہوں نے بھی اپنے معاونین کی تعیناتی بھی کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانا ت شروع ہوچکے ہیں۔18فروری سے یوپی بورڈ کے امتحانات کاآغاز ہوجائے گا، بورڈ امتحان میں 70ہزار 701طلبہ وطالبات امتحان میں حصہ لیں گے امتحان کے دوران طلبہ وطالبات کو کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے محکمہ بجلی کے افسران نے راحت بھری خبر دی ہے، اس مرتبہ بورڈ امتحانات کے دوران محکمہ بجلی کے افسران نے رات کے وقت بجلی کی تخفیف نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے، شا م 6بجے سے صبح 6بجے تک برابر بجلی سپلائی کی جائے گی، اس دوران کوئی کٹ نہیں لگے گا، اگر کسی وجہ سے بجلی کا کٹ لگ جائے تو اُسے جلد سے جلد صحیح کرایا جائے گا، اسی طرح رات میں برابر بجلی سپلائی ہونے سے 50فیصد بجلی زیادہ خرچ ہوگی،محکمہ کے جی ایم پنکج شری واستو نے بتایا کہ یوپی بورڈ امتحان میں برابر بجلی دینے کے احکامات دستیاب ہوئے ہیں،شام 6بجے سے صبح 6بجے تک بجلی سپلائی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close