دیوبند

شہری علاقے میں چور لٹیروں کی دہشت برابر جاری

دیوبند،16فروری (رضوان سلمانی) شہری علاقے میں چور لٹیروں کی دہشت برابر جاری ہے۔ کھیڑا مغل پولیس چوکی علاقے میں ایک مرتبہ پھر اپنی حاضری درج کراتے ہوئے چوروں نے بند مکان پر حملہ بول دیا اور ہزاروں روپئے،قیمت کاسامان چوری کرکے لے گئے، متأثرہ مکان مالک نے پولیس کو تحریر دیکر کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کھیڑا مغل پولیس چوکی علاقے کے گائوں فلودا رحمت پور کے رہنے والے اِلم چند شرما مکان بندکرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تین روز قبل اپنے لڑکے کے یہاں روڑکی گئے ہوئے تھے، اسی دوران چور اُن کے گھر میں گھسے اور مکان میں رکھے گیس سلینڈر سمیت ہزاروں روپئے کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ، آج الم چند واپس لوٹے اور مکان کا تالا کھلا ہوا دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے گھر کاسبھی سامان بکھرا ہواپڑاتھا، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور چوری کے سلسلہ میں معلومات حاصل، واضح ہو کہ دوروز قبل بھی کھیڑا مغل گائوں میں چوروں نے پولیس کو چنوتی دیتے ہوئے ایک صراف کی دکان سے لاکھوں روپئے کے زیورات ونقدی چوری کرلئے تھے،علاقے میں برابر ہورہی چوری کی وارداتوں سے گائوں کے باشندوں میں پولیس کے تئیں ناراضگی ہے، گائوں کے باشندوں نے چوری کا جلد سے جلد انکشاف کرنے اور رات میں پولیس گشت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close