دیوبند

بابو پورگائوں کے نزدیک بچوں کی لاش پڑی ہونے کی جھوٹی اطلاع نے پولیس افسران کے اڑائے ہوش

دیوبند،16فروری (رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گائوں بابو پورکے نزدیک بچوں کی لاش پڑی ہونے اطلاع نے پولیس افسران کے ہوش اڑادئیے ،آناً فاناً میں افسران گائوں پہنچے لیکن وہاں پر مویشیوں کے کچھ اعضاء پڑے ہوئے ملے جس کے بعد پولیس نے راحت کی سانس لی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس افسران کے ہاتھ پیر اُس وقت پھول گئے جب کسی گائوں کے باشندہ نے بذریعہ فون پولیس کو اطلاع دی کہ مذکورہ گائوں کے جنگل میں راج باہے کے نزدیک دو بچوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، اطلاع ملتے ہی سی اُو پولیس چوبھ سنگھ مع فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے جانچ کی گئی تو وہاں سے پولیس کو مویشی کے کچھ کٹے ہوئے اعضاء پڑے ہوئے ملے، جنہیں جھاڑیوں کے درمیان ڈالاگیا تھا، دور سے دیکھنے پر یہی لگ رہاتھا کہ کسی کی لاش پڑی ہوئی ہے، بعد میں پولیس نے اعضاء کو اپنے قبضہ میں لے لیا ، اس دوران یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں پر گائوں کے باشندے جمع ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمدکئے گئے اعضاء کو جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close