دیوبند

جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ میں دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا

دیوبند، 3؍فروری (رضوان سلمانی) قاسم پورہ میں واقع جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ دیوبند میں طلباء واساتذہ مسلسل تین دنوں سے وظیفہ پڑھا گیا اور اجتماعی دعاکا اہتمام کیا گیا، اس موقع پردارالعلوم وقف کے صدرالقراء مولانا قاری محمد علاؤالدین نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہمان رسول ؐ ہیں، آپ معصوم ہیںآپ کا مقام بہت اونچا ہے، آپ کیلئے سمند ر کی تہہ میں مچھلیاں دعائیںکرتی ہیں، آپ پوری انسانیت کیلئے دعا کریں،یہ ہمارا ملک ہے ہمارے بڑوں کی قرباںیا ن ہیںہمیں جان ودل سے ملک پیارا ہے ، اسکی خوبصورتی اور ترقی کو برقرار رکھنا ہم سب ذمہ داری ہے اس لئے اپنے اللہ سے دل وجان سے دعا کریں ، ادارہ کے مہتمم مولانا ابراہیم قاسمی نے کہا کہ اسلام ایک معنی خیز زندگی کی رہنمائی کرنے والا اور فلاحی تہذیب کو جنم دینے والا پیغام ہے ، اسلام ایسے انسانی ارادے کے اصول زور دیتا ہے جو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہو، اس کے فکرو عمل کی بنیا د قرآن و سنت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے ہر زمانے کے لئے یہ مفید بھی ہو گا اور اس کے لئے لازمی بھی ہوگا، انہوں کہا کہ جب تک مسلمان علم اور تیکنالوجی دنیا کو دے رہے تھے ان کی قدر ہورہی تھی ، جب تک مسلمانوں نے قرآں اور حدیث کو اپنے سینے سے لگائے رکھا تو ہر قوم پر غالب تھے مگر جب سے ہم نے ان دونوں چیزوں کو چھوڑ دیا باچل طاقتیں ہم پر غالب ہوگئیں، اس لئے ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرکے دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مدارس کے علاوہ جو 96؍فیصد طلبہ ہیں وہ اسلامی عقیدے اور عبادت کی بنیادی تعلیم سے کیسے واقف ہو ں اس پر ہمیں محنت کرنی ہوگی ۔قاری شاہنواز قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی اور سامعین کو متأثر کیا ، قاری ابودردہ استاذ مدرسہ نے وظیفہ کے فضائل پہ روشنی ڈالی ، نیز مولانا محمد ابراہیم قاسمی منتظم مدرسہ نے شکریہ کے ساتھ ملک وملت کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش اور دعاکی درخواست کی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close