دیوبند

جامعہ طبیہ یونانی میڈیکل کالج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر یوگا ڈے کے موقع پر مختلف مقابلوں کا انعقاد

یوگ کے ذریعہ صحت مند قوم اور صحت مند ملک کی تشکیل کی جا سکتی ہے :ڈاکٹر انور سعید

دیوبند ،21؍جون (رضوان سلمانی) جامعہ طبیہ یونانی میڈیکل کالج میں وزیر اعظم نریندر مودی ا ور وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے مطابق 7ویں انٹرنیشنل یوگ دوس کے موقع پر یوگ ویڈیو مقابلہ ،آرٹ مقابلہ ا وریوگ کوئز مقابلوں کے تحت کالج و ہسپتال جامعہ طبیہ دیوبند کے جملہ اسٹاف و طلباء نے تینوں مقابلوں میں بڑے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔کوروناکے انفیکشن سے حفاظت اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کوئی اجتماعی پروگرام منعقد نہ کرکے انفرادی طور پر ہر شخص نے اپنے گھر یا اپنے مقام پر یوگ کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کو یوٹیوب ؍فیس بک؍ انسٹاگرام پر اپلوڈ #BeWithYogaBeAtHome #YogaWithCMYogi, #YogaWithAyushUP, #IDY2021 پر ٹیگ کرتے ہوئے آیوش کوچ ایپ پر اپنی اپنی ویڈیو کے لنک شیئر کئے ۔ تقریباً 200 سے زائد اسٹاف و طلباء نے آیوش کوچ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے حسب ہدایت وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگ کرنے کے مقابلے میں اپنی ویڈیو کے ذریعہ حصہ لیا نیز یوگ آرٹ مقابلہ میں بھی ان تمام افراد نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی paintings کے ساتھ مقابلے میں شرکت کی۔ مؤرخہ 21 جون 2021 کو یوگ کوئز میں تمام اسٹاف و طلباء نے اپنے اپنے مقام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہت جوش و خروش کے ساتھ کوئز (Quiz) میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔ شام 4 بجے شعبہ آیوش اتر پردیش کے ذریعہ منعقدہ قومی ویبینار بعنوان سمگر سواستھ کے لئے یوگ کا مہتومیں کالج کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید اور دیگر تمام ذمہ داران و اسٹاف و طلباء نے اس ویبینار کو جوائن کیا اور اس سے استفادہ حاصل کیا۔ کالج کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے اس حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحتمند قوم ہی ایک صحتمند ملک کی تشکیل کرتی ہے اور یوگ نہ صرف ہماری صحت کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ہمارے ذہنی دروازوں کو کھولتے ہوئے ہمارے وژن کو وسعت عطا کرتا ہے اور انسان کو روحانی سکون عطا کرتا ہے۔ لہٰذا تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ یوگ کی وہ تمام ورزشیں جو ان کے قابل ہیں اور جن کو کرنے پر وہ قادر ہوں اپنے روز مرہ کے معمول میں لائیں۔ فی زمانہ پوری دنیا یوگا کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو بڑی فراخ دلی کے ساتھ اپنی روز مرہ زندگی کا جزء بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا ڈے منائے جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کے مختلف آسن ہماری جسمانی ساخت، نشو ونما ور دماغی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا جسمانی اور دماغی صحت کو نہ صرف بہتر ترین بنائے رکھنے میں معاون ہے بلکہ ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے بارے میں آپ کو جتنی زیادہ واقفیت ہوگی اس قدر ہی اچھی صحت وتندرستی کے لئے آپ کا رجحان یوگا کی جانب ہوجائے گا۔ جامعہ طبیہ دیوبند ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اب یوگا کی اہمیت کو عالمی سطح پر سمجھا اور اپنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے یوگا کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لی ہے جس کی وجہ سے یوگا کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اچھی صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ پاؤں گرم، پیٹ نرم اور سر ٹھنڈا ہونا اچھی صحت کی نشانی ہے اس کے علاوہ یوگا کے ساتھ ساتھ کھانا کھانے، پانی پینے، سونے اور اٹھنے بیٹھنے کے ٹھیک طریقہ سیکھ کر بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close