دیوبند

دارالعلوم وقف دیوبند نے اول تا عربی چہارم جدید داخلوں کا اعلان کیا

28؍جون تک درخواست فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں : مولانا سفیان قاسمی

دیوبند،20؍جون (رضوان سلمانیڈ ہندوستان اردو ٹائمز) دارالعلوم وقف دیوبندمیں جدید داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آج ادارہ کے (Mohtamim) مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلسل غیر یقینی احوال اور کورونا ئی بندشوں کے درمیان دارالعلوم وقف دیوبند کے کامیاب آن لائن تعلیمی سال کی تکمیل او ر امتحان سالانہ کے انعقاد کے بعد محبین و منتسبین ادارہ کی جانب سے جدید داخلوں کے اشد ترین تقاضوں کے پیش نظر دارالعلوم وقف دیوبند میں از عربی اول تا عربی چہارم جدید داخلہ لینے کا فیصلہ لیا ہے ۔

اس اعلان کے اجرا کے ساتھ ہی ادارہ کی ویب سائٹ پر درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ جاری کی جا رہی ہے ۔ جس میں مطلوبہ معلومات سے مکمل و درست آگاہی کے ساتھ سابقہ تعلیمی تفصیلات سے مطلع کرنا ادارہ کو ضروری ہے ۔ مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ عربی اول تا عربی چہارم جدید داخلوں کے خواہشمند طلبہ حسب ترتیب ذیل کارراوئی کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ جدید داخلوں کیلئے ادارہ کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ موجود ہے ۔ ویب سائٹ سے درخواست حاصل کرکے مطلوبہ مندرجات کی درست خانہ پوری کے بعد فارم اسکین کرکے یا صاف فوٹو لیکر admissiondud@gmail.comپر ارسال کریں ۔

مولانا سفیان قاسمی نے بتایا کہ درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 28جون ہے اس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی اور درخواست فارم پر کتب ممتحنہ درج ہیں ،مطلوبہ جماعت میں داخلہ کے امیدوار طلبہ کتب ممتحنہ کی مکمل تیاری رکھیں ۔انہوں نے بتایا کہ امتحان داخلہ کا انعقاد یکم جولائی 2021ء کو آن لائن کیا جائے گا جس کی تمام تفصیلات سے دفتر تعلیمات درخواست کنندگان کو آگاہ کرے گا اور جدید داخلوں کے تعلق سے کسی طرح کی معلومات حاصل کرنے کیلئے دفتر تعلیمات سے متعلق نمبر 9319918648/8171112821پر رابطہ کر کے تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close