دیوبند

دیوبند، کورونا وباء کے خاتمہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

دیوبند، 19؍ جون (رضوان سلمانی) عالمی وباء کورونا وائرس نے پوری طرح زبردست طریقہ سے متاثر کیاہے، اس وباء کے خاتمہ اور اس میں فوت افراد کے لئے مسلسل سبھی افراد اپنے اپنے مذاہب کے مطابق دعاؤں کا اہتمام کررہے ہیں۔اسی کے تحت آج یہاں محلہ موری تیلیان میں قرآن خوانی کرکے ملک میں امن وامان اور کورونا وائرس کے خاتمے اور اس وباء کے دوران اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے لئے دعاء کی گئی اور ساتھ ہی لوگوں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کرائے جانے کی بھی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر حاجی ریاض نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وباء نے پوری دنیا کو زبردست طریقہ سے متاثر کیاہے،اس دوران دنیا بھر میں جو جانی او رمالی نقصان ہوا ہے اس کی کوئی تلافی نہیں لیکن ہمیں ہر وقت اپنے رب کو یا د کرنا چاہئے اور اس سے پناہ مانگنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بیشک وہیں بیماریاں اور شفا دینے والا ہے۔ حاجی ریاض نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا اور اللہ سے خوب دعائیں کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی حسن ساگر نے کہاکہ یہ دور بہت سخت ترین دور گزر رہاہے، ہر انسان اس بیماری سے خوف زدہ ہے، اسلئے ہمیں ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور اس کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران سابق میونسپل بورڈ رکن اور مانو ادھیکار سنگھرش سمیتی کے صدر مرحوم ساگر دیوبندی کے لئے بھی دعاء مغفرت کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس دوران شرکاء نے ساگر دیوبندی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق مذہب و ملت ہر ضرورت او رمظلوم کی لڑائی لڑی ہے اور انہیں ممکنہ انصاف دلانے کاکام کیاہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سبھاش چندرا،فتح دین، نوشاد صدیقی، یوسف علی، نعمان ملک،حاجی موسیٰ،سلیم انجینئر،حاجی الیاس،جمال انصاری،عمران شیخ،مذکر احمد وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close