دیوبند

رام مندر ٹرسٹ میں گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

کانگریس کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرکے صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم، سپریم کورٹ کے جج کی سرپرستی میں جانچ کامطالبہ

دیوبند،17؍ جون(رضوان سلمانی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی اپیل پر آج کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی ،شہر صدر رون شرما کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ دفتر پر جمع ہوئے ،کانگریس کارکنان نے احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر ٹرسٹ میں زمین خریدو فروخت میں ہوئے گھوٹالے کی آزاد انہ ومنصفانہ تحقیق سپریم کورٹ کی سرپرستی میں کرائے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایم کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم ارسال کیا ۔ اس موقع پر موجود کانگریس کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفرعلی نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر سبھی کی عقیدت سے جڑا ہوا ہے، اسلئے اس میں گھوٹالہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا، چودھری مظفرعلی نے کہاکہ ملک کے سبھی طبقات کے لوگوں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دیاہے، لیکن آج سبھی کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہوئے جب مندر کے لئے خریدی جارہی زمین میں کروڑوں روپیہ کا گھوٹالہ ہوتاہے اور اس کے بعد بی جے پی حکومتیں گھوٹالہ کی جانچ نہ کراکر گھوٹالہ کرنے والے افراد کو کلین چٹ دے دیتی ہیں تو یہ عوام کے جذبات کے ساتھ سرکاری دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریسی کارکنان اس بدعنوانی کی مخالفت کرتے ہوئے پورے معاملہ کی سپریم کورٹ کی سرپرستی میں اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ کرتے ہیں۔ جس سے گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ سہارنپور کے شہر صدر رون شرما نے حکومت اترپردیش پر قصور واروں کو بچانے کا الزا م عائد کرتے ہوئے کہاکہ طویل انتظار کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اور رام مندر کی تعمیر شروع ہوئی لیکن کسی نہیں سوچا تھا کہ مندر کی تعمیر کی اہم ذمہ داری سرکارکی جانب سے بدعنوانی کرنے والوں کے ہاتھوں میںسونپ دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج کے ذریعہ اس کی تحقیق ہونے کے ساتھ ساتھ مندر کی تعمیر کی ذمہ داری کے لئے صاف ستھرا نظام بنایا جائے تاکہ اس طرح کے بدعنوان لوگوں پر قدغن لگایا جاسکے۔ احتجاج مظاہرہ کرنے والوں میں اشوک سینی، پروین چودھری،وجے شرما، عمران قریشی،نتن شرما، چرنجیت سنگھ، گنیش دت شرما، امت کامبوج،حارث صدیقی،وشال جیسوال، فیروز خان،یونس صدیقی،رنکو جاٹو، تنظیم صدیقی سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close