دیوبند

بی جے پی ہمیشہ نفرت پھیلاکر ملک میں سیاست کرتی ہے: چودھری رودرسین

مدرسہ شیخ الہند میں منعقد سماجوادی پارٹی کی میٹنگ میں ضلع صدر چودھری رودرسین کا خطاب

دیوبند،17؍ جون(رضوان سلمانی) بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے اور ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے اور گنگا جمنی تہذیب میں زہر گھولنے کاکام کیاہے۔ان خیالات کا اظہار سماجواد ی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودرسین نے محلہ خانقاہ میں واقع مدرسہ شیخ الہند میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجاہد آزادی شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ نے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے تحریک ریشمی رومال شروع کرکے انگریزوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیاتھا،سماجوادی پارٹی کے سابق ریاستی سکریٹری چودھری مظاہر حسن رانا نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ ملک میں نفرت پھیلاکر سیاست کرتی ہے، اس حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے، انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک زرعی ملک لیکن بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کا کسان گزشتہ ایک سال سے سڑکوں پر تحریک چلانے پر مجبو رہے، مگر موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے لئے قطعی طورپر سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے لئے جو تین زرعی قوانین بنائے ہیں اس سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوگااسلئے کسان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ مظاہر حسن نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ ساتھ آج غریب مزدور،تاجر،نوجوان،سبھی لوگ پریشان ہیں۔سماجوادی پارٹی کی خاتون لیڈر اور سابق اسمبلی رکن ششی بالا پنڈیر نے کہاکہ سماجوادی پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو سبھی طبقات کو ساتھ لیکر اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا کام کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کو سمجھ چکی ہے، اب اس کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخاب میں سماجوادی پارٹی برسر اقتدار آئے گی۔ سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر شمشاد ملک نے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخاب میں ریاست اترپردیش کی عوام کو طے کرنا ہوگا کہ روزگار اور ترقی چاہئے تو آنیوالے انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانے کا کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو ہمیشہ ہر طبقہ کو ساتھ لیکر چلنے میں یقینی رکھتے ہیں گزشتہ سماجوادی پارٹی حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں موجودہ حکومت میں اس کے دس فیصد بھی کام نہیں ہوئے۔ گناّ سمیتی کے سابق چیئرمین چودھری پرویندر سنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب جب ملک میں ظلم بڑھے ہیں تب تب ملک کے عوام نے ایسی فرقہ پرست طاقتوں کو اکھاڑ پھینکنے کاکام کیاہے، موجودہ حکومت نے سبھی حدوں کو پار کردیاہے، بے روزگاری، مہنگائی،پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور لوگ ایک ایک روٹی سے مجبور ہورہے ہیں۔ اسلئے ریاست کے عوام 2022ء میں ہونیوالے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔ بعدازاں اتحاد علماء ہند کے قومی نائب صدر مفتی اسعد قاسمی ،حاجی واجد علی تیاگی ریاستی جنرل سکریٹری پچھم پردیش مکتی مورچہ، ڈاکٹر ارشد،ڈاکٹر احمد رانا،زبیر قریشی،انیس تیاگی،شاکر،گلشیر تیاگی وغیرہ نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت سماجوادی پارٹی شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر دلشاد گوڑ،ماسٹر انور،فیصل نور شبو،افضال چودھری،راؤ مسیح اللہ وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close