دیوبند

دیوبند: بلا تفریق قوم و مذہب تمام انسانیت کی خدمت برنی ٹرسٹ کا اولین مقصدہے: شعیب برنی

برنی سوشل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے تحت منعقد دو روزہ مفت طبی کیمپ میں ضرورتمندوں کا مفت علاج و معالجہ

دیوبند،17؍ جون(رضوان سلمانی) برنی سوشل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے تحت آج محلہ خانقاہ میں(دارالعلوم وقف کے قریب) دو روزہ میڈیکل کیمپ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔جس میں بڑی تعداد میں ضرورتمند مریضوں کو اوپی ڈی اورمیڈیسن کی سہولت مفت فراہم کی گئی۔ٹرسٹ کے سکریٹری شعیب الرحمن قاسمی برنی پریس کو جاری بیان میں کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بلا تفریق قوم و مذہب ہمارے ٹرسٹ کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے میڈیکل کیمپ کے بارے میں تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر اسلام الدین (ہومیوپیتھک) اور ڈاکٹر محمدسلمان ولی (یونانی) کی خدمات حاصل رہیں۔دو روزہ مفت طبی کیمپ میں پہلے روز ۵۰؍ مریض جبکہ دوسرے روز ۱۵۰؍ دیکھے گئے عمدہ قسم کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مفتی خلیل الرحمن قاسمی برنی کی سرپرستی میں ہماری ٹیم ایک سال سے کرونا اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کو بھی امداد پہنچا رہی ہے۔جن میں وہ مدرسین و حفاظ بھی شامل ہیں جنہیں مدارس سے تنخواہ ملنی بند ہوگئی تھی اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی تھی، ایسے بہت سے متاثرین ابھی بھی موجود ہیں جن کی بھرپور اعانت ٹرسٹ کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سلمان ولی نے (جنہوں نے کووڈ کے دور میں دہلی اور پٹنہ میں طبی خدمات انجام دی ہیں) ٹرسٹ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ غریب نادار اور ضرورتمند لوگوں کی طبی امداد، بیوائوں کے لئے ماہانہ وظائف، اہل دیوبند کے لئے ایمبولینس کے نظم،نادار طلبہ کی دینی و عصری تعلیم کے اخراجات کا حتی الامکان تکفل ، یتیموں کی نگہداشت اور ان کی تعلیم وتربیت کا نظم شامل ہے۔ہومیوپیتھک کے معروف معالج ڈاکٹر اسلام الدین نے بتایا کہ مسلسل لاک ڈائون ،لوگوں کے کاروبار میں مسلسل ناہمواری اور تیزی سے بڑھ رہی بے روز گاری کے سبب لوگ اپنے علاج کے لئے پریشان ہیں ، اس قسم کی طبی امداد سے غیب طبقے کو کافی سہارا ملتاہے۔اس قسم کے کیمپ کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔ اس موقع پرموجود برنی ٹرسٹ کے ٹیم ممبران میں محمدحسان ولی، مہتاب قاسمی ،محمد خالد،محمدعاقب صدیقی،قاری رویس برنی،شبلی خان اور زاہد عیان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close