دیوبند

خواتین کے احتجاج کے مدنظر دیوبند میں پولیس کی چوکسی سخت

دیوبند۔ ۳۱؍جنوری: (رضوان سلمانی)دیوبند کے عیدگاہ میدان میں جاری خواتین کے مظاہرہ اور جمعہ کا دن ہونے کے سبب شہر اور دیہی علاقوں میں سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ محکمہ انٹلیجنس سمیت پولیس اہلکار شہر میں گشت کرتے رہے۔ نماز کے بعد انتظامیہ نے راحت کا سانس لیا۔جمعہ کے روز دیوبند اور دیہی علاقوں میں انتظامیہ نے نماز جمعہ کی وجہ سے سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکار صبح سے ہی شہر کے علاقے میں اہم مقامات پر چوکس رہے۔ ایس پی دیہات ودھیاساگر مشرا ، ایس ڈی ایم راکیش کمار ، سی او چوب سنگھ اور انسپکٹر انچارج یک دت شرما کی سربراہی میں پولیس فورسز شہر میں گشت کرتی رہیں۔ عیدگاہ اؤنڈ میں خواتین کے دھرنے کی وجہ سے دارالعلوم کے علاقے میں کافی چوکسی تھی۔ محکمہ انٹلیجنس کے اہلکار بھی مستعد نظر آئے۔ جمعہ کے روز دیہی علاقوں میں بھی انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور پی ایس سی اہلکار حلقہ چوکیوں کی سربراہی میں غیر محفوظ علاقوں میں تعینات تھے۔ ایس پی دیہات نے بتایا کہ دیوبند میں جاری دھرنے پر پولیس کی نگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں ماحول خراب کرنے والے عناصر پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close