دیوبند

دیوبند : گذشتہ شب حافظ سعود فراز نے تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا

قرآن کریم مردہ دلوں کو زندہ اور خیالات کو تازہ افکار دیتا ہے :مفتی وقاص ہاشمی

دیوبند ،11؍مئی (رضوان سلمانی) رمضان المبارک کے آخر ی عشرہ میں حفاظ گھر وں اور مساجد میں قرآن کریم کی تکمیل کر رہے ہیں ۔ گذشتہ شب محلہ شاہ ولایت میں واقع معراج گیسٹ ہائوس سے متصل احسان الٰہی کے مکان پر جاری تراویح میں حافظ سعود فراز نے قرآن کریم مکمل کیا ۔تکمیل قرآن کے موقع پر ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی ۔ دعائیہ مجلس سے ادارہ خدمت خلق کے صدر مولانا مفتی وقاص ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور قرآن کریم کے درمیان خاص تعلق ہے ،اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا کہ رمضان کا مہینہ وہ عظیم مہینہ ہے جسمیں کلام پاک نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے ،قرآن کریم میں واضح نشانیاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو اس لئے نازل کیا گیا تاکہ اس کے ذریعہ سے لوگ ہدایت پائیں اور حق و باطل ،جھوٹ اور سچ میں امتیاز کر سکیں ۔ مفتی وقاص ہاشمی نے کہا کہ قرآن کریم مردہ دلوں کو زندہ کر دیتا ہے اور مردہ سوچ و فکر اور خیالات کو تازہ افکار دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن کریم اور ہمارا مذہب تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق جامع رہنمائی فرماتا ہے ،یہ کتابِ ہدایت مذہبی ،جسمانی ،روحانی ،اخلاقی ،تعلیمی ،معاشی ،معاشرتی ،سیاسی ،سماجی ،سفارتی ،عسکری اور جمالیاتی طور پر ہدایت اور لائحہ ٔ عمل فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،لہٰذا قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ سمجھا جائے اور پورے خلوص کے ساتھ اس پر عمل پیرا رہا جائے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بن جائے ۔ مجلس کے اختتام پر مولانا وقاص ہاشمی نے مہلک وبا کے خاتمہ ،مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور آزادی و تمام عالم اسلام و عامۃ المسلمین کے لئے دعاء کرائی ۔ اس مو قع پر تراویح کے دوران سماعت کا فریضہ انجام دینے والے حافظ شاہد کے علاوہ ربیع ہاشمی عاطف ہاشمی ،راشد قیصر ،نوید احمد ،محمد ضیاء ،محمد ذاکر ،نوشاد اور زبیروغیرہ موجود رہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close