دیوبند

چودھری اجیت سنگھ کی موت سے کسانوں اور سیاست کا بہت بڑا نقصان

راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ کی موت پر کسان تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا

دیوبند ،6؍مئی (رضوان سلمانی) راشٹریہ لوک دل کے قومی صدرچودھری اجیت سنگھ کی موت پر لوکد ل سمیت مختلف کسان تنظیموں کی جانب سے میٹنگوں کا انعقاد کرکے ان کے انتقال کو خطہ ،کسانوں اور سیاست کے لئے بڑا نقصان بتایاہے۔ریلوے روڈ پرواقع راشٹریہ لوک دل کے دفتر میں ایک میٹنگ کاانعقاد چودھری اجیت کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ریلوے روڈ پر واقع منعقد میٹنگ میں پارٹی مغربی اتر پردیش کے سکریٹری چودھری ارجن سنگھ اور کسان نیتا دھیرج چودھری نے کہا کہ چودھری اجیت سنگھ کا اچانک انتقال ملک کے کسانوں کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ملک کے کسان اور مزدور اپنے ایک قائد سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کی تسکین کے لئے دو منٹ کی خاموشی کے ساتھ دعاء کی گئی۔ سابق میونسپل بورڈ ممبر زاہد حسن ، چود دھیر سنگھ ، چوہدری چرن سنگھ ، بھورا ملک ، اشوک چودھری ، رمیش چوہان ، سچن چودھری ، ارون پردھان وغیرہ موجود تھے۔ دوسری طرف ، گنگداس پور جٹ میںمنعقد میٹنگ میں افسوس کا اظہار کیا گیا اور پچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور راشٹریہ لوک دل سپریمو چودھری اجیت سنگھ جی کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ چودھری اجیت نے ملک میں شوگر ملوں کے حصول کے لئے ہندوستان کی حکومت میں وزیر صنعت و خوراک کے وزیر کی حیثیت سے کام کیا ، جس سے ملک کے گنے کے کاشتکاروں اور مزدوروں کو بہت فائدہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ چودھری اجیت سنگھ کی موت کسان کے ساتھ ساتھ پورے خطہ اور سیاست کے لئے گہرے نقصان کا باعث ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close