دیوبند

بی جے پی کارکنان نے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیج کر بنگال حکومت کو بر خاست کرنے کا مطالبہ کیا

دیوبند ،6؍مئی (رضوان سلمانی) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے کارکنان کی جانب سے بی جے پی کے دفتر میں آگ لگانے ،لوٹ مار کرنے اور جان سے مارنے کے واقعہ پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم بھیج کر بنگال کی حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعرات کے روز بی جے پی کے سابق شہر صدر اور میونسپل ممبر گجراج رانا کی قیادت میں کارکنان نے دیوبند کے ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعہ سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے ۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے کارکنان کو جان سے مارنے ،لوٹ مار کرنے آگ زنی اور خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات مسلسل بڑھتے جار ہے ہیں ان تمام واقعات میں حکومت کرنے والی پارٹی کے کارکنان شامل ہیں ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت جہاں فساد پر قابو نہیں پارہی ہے وہیں وہاں کی پولیس حکومت کے دبائو میں خامش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اس وقت پورے صوبہ میں جنگل راج جیسا ماحول ہے ایسی صورت میں وہاں امن اور سکون قائم کرنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے فوری طورپر صوبائی حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کیا جائے ۔ میمورنڈم دینے والوں میں شبھلیش شرما ،بجیندر گپتا ،آلوک کھٹیک ،راکیش دھیمان اور سنیل دھیمان وغیرہ شامل رہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close