دیوبند

کورونا کے شدید انفیکشن کے سبب یوپی بورڈ امتحانات کا انعقاد تذبذب کا شکار

موجودہ صورت حال کے سبب ماہ مئی میں امتحانات منعقد کرانا نہایت مشکل

دیوبند ،6؍مئی (رضوان سلمانی) کورونا کی مہلک وبا کی شدید لہر نے جہاں تمام نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے وہیں تعلیمی نظام بھی اب تقریباً بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور آن لائن کلاسز پر بھی فی الحال پابندی ہے ۔ ہر سال ماہ فروری و مارچ میں منعقد ہونے والے بورڈ امتحانات کو کورونا کی شدت کے سبب مؤخر کرکے ماہ مئی 21؁ء میں منعقد کرانے کی تیاری تھی لیکن کورونا کی شدید لہر اور یوپی بورڈ افسران کی بہت زیادہ تعداد کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہو جانے کی وجہ سے یوپی بورڈ ،ھائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے امتحانات ایک مرتبہ پھر التواء کی نظر ہو گئے ہیں ۔ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے بورڈ امتحانات ماہ مئی میں منعقد ہونا ممکن نہیں ہے کیونکہ یوپی بورڈ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افسران جب تک مکمل طور سے صحت یاب نہیں ہو جاتے تب تک بورڈ امتحانا ت کی تاریخوں کا تعین ممکن نہیں ہے ۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر یوپی بورڈ کے ڈائریکٹر ونے کمار پانڈے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی بورڈ کے زیادہ تر افسران کے کورونا متاثرہو نے اور اتر پردیش میں جاری لاک ڈائون کے سبب حالات ابھی نارمل نہیں ہیں لہٰذا ایسی صورت میں ماہ مئی میں بورڈ امتحانا ت کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اس کو سامنے رکھتے ہوئے یوپی بورڈ بھی سی بی ایس ای کی طرز پر ھائی اسکول کے بورڈ امتحانات منسوخ کر سکتا ہے ۔اگر ھائی اسکول کے امتحانات منسوخ ہوئے تو انٹرنل اسیسمینٹ کی بنیاد پر ھائی اسکول کے طلبہ و طالبات کا رزلٹ تیار کیا جائے گا ۔ یوپی بورڈ افسران اس سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کر رہے ہیں ،ہو سکتا ہے کہ عنقریب اس کا اعلان کر دیا جائے جبکہ انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات کے بورڈ امتحانات جون یا جولائی ماہ میں منعقد کرائے جانے کی تیاری ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close