دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے کارگذار (Mohtamim) مہتمم مولانا قاری سید عثمان منصورپوری کے لئے دعائے صحت کی اپیل

دیوبند ،6؍مئی (رضوان سلمانی) دارالعلوم دیوبند کے کارگذار (Mohtamim) مہتمم اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید عثمان منصورپوری کی کورونا رپورٹ پوزیٹو آئی ہے ۔کورونا رپورٹ آنے کے بعد مولانا قاری سید عثمان نے اپنے آپ کو ہوم کوارنٹائن کر لیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں ۔ یہ اطلاع جمعرات کے روز ان کے صاحبزادہ اور عالم دین مولانا قاری عفان منصورپوری نے دی ہے ۔

انہوںنے سبھی لوگوں سے مولانا قاری سید عثمان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔ قاری عفان منصورپوری نے بتایا کہ ان کے والدِ محترم کی طبیعت کئی دنوں سے ناساز چل رہی تھی انہیں نزلہ اور زکام کے ساتھ ساتھ بخار ہے ۔جس کی وجہ سے لگاتار کمزوری بھی آ رہی ہے لہٰذا ان کی طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے ان کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔قاری عفان نے بتایا کہ والد محترم تمام احتیاطی تدابیر کررہے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے خود کو ہوم آئی سو لیٹ کر لیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں ۔قاری عفان منصورپوری نے سبھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد مولانا قاری سید عثمان منصورپوری کی صحت یابی کیلئے دعائیں کریں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود مدنی بھی کورونا پازیٹو ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گڑگائوں کے میدانتا میڈی سٹی ہاسپٹل میں علاج کی غرض سے داخل کرایا گیا تھا جہاں سے کئی دنو ںکے علاج کے بعد صحت یاب ہوکروہ گھر واپس آئے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close