دیوبند

دیوبند کے نامور قلمکار ساگر دیوبندی کا انتقال

دیوبند ،2؍مئی (رضوان سلمانی) دیوبند کے مشہورقلمکار اور صحافی و بی ایس پی لیڈر ساگر دیوبندی کا آج انتقال ہوگیاہے۔ان کے انتقال کی خبر سے ادبی،سماجی،سیاسی و صحافتی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے،مرحوم کے نوجوان صاحبزادے آصف ساگر بھی اس وقت الیکٹرونک صحافت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔تقریباً 66؍ سال کے ارشاد علی عرف ساگر دیوبندی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور ان کاا نتقال ہوگیاہے۔ ساگر دیوبندی نے دیوبند کے صحافتی میدان میں طویل وقت تک نمایاں خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے 80؍ اور 90؍ ء کی دہائی میں دہلی سے شائع ہونے والے نامور اردو اخبارات کیلئے نہ صرف رپورٹنگ کی بلکہ شاندار مضامین بھی تحریر کئے ،اس کے علاوہ ہندی صحافت میں بھی ساگر دیوبندی نے خوب نام کمایا،اتنا ہی نہیں بلکہ صحافت کے بعد انہوں نے سیاست کے میدان میں بھی اپنا ہنر آزما اور ابتدائی دور میں ہی وہ بی ایس پی شامل ہوگئے اور آخر تک وہیں رہے، ساگردیوبندی مایاوتی کے ابتدائی سیاسی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے، ساگر دیوبندی جہاں بہترن قلمکار تھے وہیں شاندار تقریر کرنے میں بھی وہ خوب مہارت رکھتے تھے۔ ساگر دیوبند کے اچانک انتقال سے ادبی،سماجی اور صحافتی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی۔ ساگر دیوبندی کے انتقال پر نامور قلمکار سید وجاہت شاہ، چیئرمین ضیاء الدین انصاری، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی ،سید حارث،شاعر تنویر اجمل دیوبندی کے علاوہ دیوبندپریس ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران اور کارکنان سمیت دیگر سماجی ،سیاسی اور صحافتی شخصیات نے رنج وغم کا اظہار کیا۔ واضح رہے دیوبند سے گزشتہ تقریباً ایک ہفتے کے اندر کئی نامور شخصیات گزر گئی ہیں، جس کے سبب لوگوں میں خوف وہشت بھی محسوس کی جارہی ہے۔ وہیں میونسپل بورڈ کے سابق انسپکٹر توصیف احمد کی اہلیہ ممتاز بیگم کا علالت کے باعث اپنی رہائش گاہ محلہ گدی واڑہ میں انتقال ہوگیاہے۔ ادھر دارالعلوم دیوبند کے کتب خانہ میں ملازم محمد شمیم قریشی کا آج اچانک انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال پر متعلقین ،عزیز واقارب اور دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران و ملازمین نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت مسنونہ پیش کی اور مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close