دیوبند

دیوبند: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نمازکووڈ19- گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ادا کی گئی

نماز کے بعد وطن عزیز اور پوری دنیا سے مہلک بیماری کے خاتمہ اور حرمین شریفین میں رونقیں واپس آجانے کی دعائیں کی گئیں

دیوبند،16؍اپریل (رضوان سلمانی )دیوبند کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مرکزی جامع مسجد ،مسجد رشید ،مسجد چھتہ ،مسجد قدیم دارالعلوم،مسجد قاضی ،مسجد پٹھانپورہ اور دیگر مساجد میں کووڈ 19-کی مہلک وباء کے مد نظر پوری احتیاط اور حکومت و انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ادا کی گئی ۔کورونا انفیکشن سے بچائو کیلئے تمام مساجد کو سینیٹائز کیا گیا ،تمام مساجد میں نمازیوں کیلئے بھی سینیٹائزر کے انتظامات کئے گئے تا کہ بد احتیاطی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے،رمضان المبارک کے ہر جمعہ کو نماز کے بعد ہونے والے وعظ اور رمضان کے مسائل پر ہونے والی تقاریر کو بھی معطل رکھا گیا تاکہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ ہو، البتہ مسجدوں کے خطیبوں و اماموں نے نماز کے بعد پورے عالم خاص طور پر اپنے وطن عزیز کیلئے کووڈ 19-مہلک بیماری کے خاتمہ کی دعاء اور حرمین شریفین میں دوبارہ رونقیں واپس آجانے کی دعائیں کرائیں ۔ جیسا کہ یہ مومن کو علم ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ ،دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا و آخری عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے ۔رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحم فرماتا ہے ۔ تمام اہل ایمان اس بات سے واقف ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں ،متقی،اور نیک صالح بندوں پر رحم فرماتا ہے جن لوگوں کے اندر یہ صفات نہیں ہوتیں ،چاہے وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم ان پر اللہ تعالیٰ کا رحم و کرم نہیں ہوتا ۔ اس وقت پورے ملک میں کورونا کی لہر آئی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت و انتظامیہ عوام کی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے متعدد ضروری و حفاظتی اقدامات کر رہی ہے عبادت گاہوں سے متعلق بھی ہدایات جاری ہو رہی ہیں ،جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے متعلق بھی تمام مذہبی شخصیات اور علماء کرام و مفتیان کرام نیز دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران نے عوام الناس خاص طور پر مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ حکومت و انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے بالخصوص رات کو بعد نماز تراویح ہر گز ہر گز مساجد کے باہر یا سڑکوں پر کھڑا ہونے سے مکمل احتراز کیا جائے اور یہ ذہن نشین رکھا جائے کہ کوئی بھی کام ایسا نہ کیا جائے جو اپنے لئے یا دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث ہو ،البتہ رمضان المبارک کی خاص عبادت نماز تراویح کا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اہتمام کیا جائے ،علماء کرام و مذہبی شخصیات کا کہنا ہے کہ کووڈ 19-کی مہلک وبا سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے مساجد میں صرف فرض ادا کئے جائیں اور سنت و نوافل کا اہتمام گھروں پر کیا جائے ،اور پورے ماہ دعائوں کا خاص اہتمام کیا جائے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close