دیوبند

مسلمان حکومتی گائڈ لائن کے مطابق نماز جمعہ ادا کریں :دارالعلوم دیوبند

جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے سلسلہ میں مسلمان مقامی انتظامیہ کی ہدایات کو ملحوظ رکھیں :مفتیان کرام

دیوبند،15؍اپریل (رضوان سلمانی) ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کوورنا وباء کے مدنظر مسلمانوں سے کہاکہ انہیں انتظامیہ کی ہدایات کا لحاظ رکھنا چاہئے اورنمازجمعہ بھی حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ادا کرنی چاہئے۔ دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم قاری سید عثمان منصورپوری نے دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام سے تحریری سوال کرتے ہوئے معلوم کیا تھا اس وقت ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میںکورونا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ سے منع کیا جارہاہے ،کل جمعہ بھی ہے لہٰذا موجودہ صورت حال میں مسلمانوںکو جمعہ کے سلسلہ میں کیاکرناچاہئے ؟اس سلسلہ میںشرعی رہنمائی فرماکر ممنون فرمائیں ۔مذکورہ سوال کے جواب میں 2؍ رمضان المبارک کو دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی، مفتی محمود بلند شہری،مفتی زین الاسلام قاسمی ،مفتی وقار علی اور مفتی نعمان سیتاپوری کے دستخط سے جاری فتوے میں کہاگیاہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں جمعہ کے سلسلہ میں مسلمانوں کو مقامی انتظامیہ کی ہدایات کا لحاظ رکھنا چاہئے اور اگر کسی جگہ کچھ لوگ مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ادا کرسکیں تو وہ مسجد کے علاوہ کسی دوسری مناسب جگہ جیسے ہال یا بیٹھک وغیرہ میں شرائط ِ جمعہ کی رعایت کے ساتھ جمعہ ادا کریں،یعنی امام کے علاوہ کم از تین بالغ مرد مقتد ی ہوں اور کسی نمازی کو قانونی پابندی کے علاوہ کسی اوروجہ سے جمعہ میں شرکت سے منع نہ کیاجائے اور اگر خدانخواستہ کسی شخص یا کچھ لوگوںکے لیے جمعہ کی کوئی صورت نہ بن سکے تو وہ ظہر کی نماز تنہاتنہا ادا کریں ،جماعت نہ کریں۔واضح رہے کہ کورونا مہاماری کو دیکھتے ہوئے سال گزشتہ بھی دارالعلوم دیوبند سے اسی طرح کا فتویٰ جاری کیا تھا،جس کو موجودہ حالات میں ایک مرتبہ پھر ریپیٹ کیاگیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close