دیوبند

مسلمان نماز کو اپنی زندگی میں قائم کرکے انقلاب برپا کریں : گیان واپی مسجد کو عبادت سے آبادومحفوظ رکھیں:مفتی ارشد فاروقی

دیوبند ،11؍اپریل (رضوان سلمانی)گیان واپی مسجد وارانسی میں باقاعدہ جماعت کے ساتھ پنج و قتہ نمازیں جمعہ وعیدین پابندی کے ساتھ ہوتی ہیں اب ضرورت ہے کہ اس مسجد کی حفاظت عبادت کے ذریعہ اور مستحکم کی جائے اور استحکام کے سارے ذرائع اختیار کئے جائیں ان خیالات کا اظہار مفتی محمد ارشد فاروقی چئیرمین فتویٰ آن موبائل سروس دیوبند نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا مقامی عدالت کا جانچ کمیٹی کے ذریعے کھدائی کرانے کی بات قوانینِ ہند کے خلاف وکلاء نے بتایا اوراس کو اعلی عدالت میں میں چیلنج کی تیاری مقامی کمیٹی کررہی ہے اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے بعض ذمہ داروں نے بھی عزم کاا ظہار کیا ہے مفتی صاحب نے کہا حکومت ہو کہ عدالت دونوں دستور ہند نافذ کرنے عدل و انصاف کرنے اور امن وامان قائم کرنے کی ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا عبادت گاہوں پر آنچ آتے دیکھ کر مومن بے چین ہوجاتا ہے اور قدرتی طور پر تشویش میں مبتلا ہو تاہے لیکن وہ اللہ پر بھروسہ کرکے حالات کا مقابلہ کرتاہے صبر کرتا ہے اور دستور وقانون کے دائرے میں مسا ئل حل کرتا ہے انہوں نے کہا مسلمان نماز کو اپنی زندگی میں قائم کرکے انقلاب برپا کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close