دیوبند

دیوبند : نواز گرلز پبلک اسکول میں انٹر میڈیٹ کی طالبات کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب منعقد

طالبات آنے والی رکاوٹوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گذاریں:شمیم مرتضیٰ فاروقی

دیوبند ،11؍اپریل (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں درجہ 12کی طالبات کے اعزاز میں ایک الواداعیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کے افتتاح اسکول کے سرپرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام الحق ،اسلامیہ انٹر کالج کے سابق پرنسپل شمیم مرتضیٰ فاروقی ،شملانہ انٹر کالج کے سابق پرنسپل سنتر پال سنگھ اور سماجی خدمتگار سیٹھ کلدیپ موجود رہے ۔ درجہ 11کی طالبات نے پروگرام میں شریک مہمانوں اور درجہ 12کی طالبات کا ایک استقبالیہ گیت پیش کرکے شاندار استقبال کیا ۔ بعد ازاں طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے اور درجہ 12کی طالبات کو تحائف اور ٹائٹلس دئے ۔ اس دوران شملانہ انٹر کالج کے سابق پرنسپل سنتر پال سنگھ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات ہمیشہ اپنی محنت اور ایمانداری سے اپنی منزل پانے کی جد و جہد کریں ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سیٹھ کلدیپ نے بھی طالبات کو ان کے سنہرے مستقبل کے لئے دعائیں دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بیٹیاں اپنے والدین اور اپنے اساتذہ و تعلیمی اداروں کے لئے فخر کا نشان ہوتی ہیں ۔ اس لئے آپ کو اپنی محنت سے اپنے والدین ،اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کرنا ہوگا ۔اسلامیہ انٹر کالج دیوبند کے سابق پرنسپل شمیم مرتضیٰ فاروقی نے طالبات کو حوصلہ مند بننے کے طریقے بتائے ۔ انہوںنے کہا کہ راستہ کی رکاوٹوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گذاریں ،کیونکہ پاکیزگی ہی زندگی میں سب سے اہم ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹراکرام الحق نے بھی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پرچۂ امتحان کو حل کرنے کے نہایت آسان طریقے بتائے اور آئندہ کیلئے تعلیم سے متعلق قیمتی مشورے دئے ۔ پروگرام کے آخر میں ادارہ کے سرپرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی جائیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور بلند مقام حاصل کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ اونچے خواب دیکھیں اور اپنی سوچ و فکر کو مثبت رکھیں کیونکہ یہی کامیاب زندگی کا فارمولہ ہے ۔ اس کے علاوہ ہمیشہ نمبر 1اور بہترین بننے کی کوشش کریں ۔ پروگرام کے اختتام پر نواز گرلز پبلک اسکول کی پرنسپل فوزیہ خان نے درجہ 12 کی طالبہ نائمہ کو مس فیئر ویل اور شفا مریم کو مس این جی پی ایس کے خطاب سے نوازا ۔ اس موقع پر اسکول کا اسٹاف اور دیگر طالبات موجود رہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close