دہلی

اندر پال سنگھ سیٹھی کو صحافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ’’پتر کار رتن ایوارڈ ‘‘دیا گیا

اندر پال سنگھ سیٹھی نے اپنی پوری زندگی اصولوںکے مطابق گزارتے ہوئے سماجی اور صحافتی خدمات انجام دی ہیں:ڈاکٹر انور سعید

دیوبند،9؍اپریل (رضوان سلمانی) ہفت روزہ اخبار’دیوبند کیسری‘ کی جانب سے شہر کے مشہور صحافی آنجہانی اندر پال سنگھ سیٹھی کی یاد میں ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیاگیا،جس میں اندر پال سنگھ سیٹھی کی صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از مرگ’پترکار رتن‘ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ یہ ایوارڈ ان کے بیٹے اور صحافی گرجوت سنگھ سیٹھی نے حاصل کیا۔ محلہ ٹانکان میں واقع اخبار کے ایڈیٹر ممتاز احمد کی رہائش گاہ پر منعقد اعزازی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہاکہ اندر پال سنگھ سیٹھی ایک بہترین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اور سچے انسان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں گزاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بے لوث لوگوں کی خدمات کا اعتراف کیاجانا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے افراد کی زندگیوں میں بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے پروگرام کنوینر ماسٹر ممتازاحمد اور فیصل نور شبو کی بھی ستائش کی۔ جامعہ طبیہ دیوبندکے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے اندر پال سنگھ سیٹھی کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور اپنے والد مرحوم ڈاکٹر شمیم احمد سعید ی کے ساتھ ان کے روابط اور وابستگی کے حوالہ سے بھی انہیں یاد کیا اندر پال سنگھ سیٹھی جی دیوبند ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کے سینئر صحافی تھے ،وہ گزشتہ چالیس سال سے صحافتی میدان میں اپنی نمایاں خدمات دے رہے تھے،اپنی دیانتداری اور غیر جانبداری کے سبب وہ صحافیوں میں الگ مقام رکھتے تھے ا سیٹھی جی صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ،انہوں نے حال میں اچانک انتقال کرنے والے فوٹو جرنلسٹ شہزاد عثمانی کو یاد کیا اور انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ صدارتی خطاب میں سماجی خدمتگار ارون اگروال نے کہاکہ اندر پال سنگھ سیٹھی جیسے لوگ کمیاب ہوتے ہیں،جنہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوںکے مطابق گزاری ہے اورایک طویل مدت تک سماجی اور صحافتی خدمات انجام دی ہیں۔علاوہ ازیں اسلامیہ اسکول کے سابق پرنسپل شمیم مرتضیٰ فاروقی، گرجو ت سنگھ سیٹھی، ایوب بیگ،تحسین خاں ایڈوکیٹ،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،منصورانور خاں،عارف انصاری وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس دوران شہر کے صحافیوں معین صدیقی، نوشاد عثمانی، مشرف عثمانی، فہیم عثمانی،فہیم اختر صدیقی،سمیر چودھری، عارف عثمانی، فیروز خان،ایم افسر،اطہر عثمانی، آباد علی شیخ،دیپک شرما اور ڈاکٹر مہتاب آزاد کو بھی ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔نظامت کے فرائض صحافی فہیم عثمانی نے انجام دیئے۔ آخر میںکنوینر ممتاز احمد اور فیصل نور شبو نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران رکن میونسپل بورڈسید حارث،اوبیر سنگھ اور ڈاکٹر مہتاب آزادوغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close