دیوبند

ڈاکٹر نواز دیوبندی نے لگوایا کورونا کا ٹیکہ

دیوبند،7؍ اپریل(رضوان سلمانی) عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے آج کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی اور انہوںنے لوگوں سے کورونا سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ معروف عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے آج ریلوے روڈ پرواقع سرکاری ہسپتال پہنچ کر کورونا کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی ترتیب کے مطابق کورونا ویکسین کا استعمال کریں اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر سخت سے عمل کریں کیونکہ کورونا نے ایک مرتبہ پھر ملک کو دہشت زدہ کردیاہے ،اسلئے میری سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ فیس ماسک،سینٹائزر اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ واضح رہے کہ دیوبند سرکاری ہسپتال میں اس وقت کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ہسپتال انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ فی الحال 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے لیکن جلدی حکومت کے اعلان کے مطابق 45؍ سال سے کم عمر والے افراد کے لئے بھی ویکسی نیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوںنے یہ بھی بتایاکہ دیوبند سرکاری اسپتال کے سبھی مراکز پر بھی ویکسی نیشن کا کام منظم طریقہ سے جاری ہے۔

فوٹو: ڈاکٹر نواز دیوبندی کورونا کا ٹیکہ لگواتے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close