دیوبند

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد ’’آسان مسنون نکاح‘‘ مہم کے تحت اترپردیش میںپانچسو سے زائد پروگراموں کا انعقاد

دیوبند،7؍ اپریل(رضوان سلمانی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آسان ومسنون نکاح‘‘ مہم کے تحت اترپردیش میں ہوئے510؍سے زائد پروگراموں کے اختتام میں دارالعلوم زکریا دیوبند میں آج ایک اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی شریف احمد خان رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش نے کی، کانفرنس کاآغاز قاری محمد ثاقب معروفی استاد مدرسہ کنز العلوم گنگوہ کی تلاوت سے ہوا، جب کہ نعت پاک قاضی طارق نے پیش کی۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مولانا قاری رحیم الدین قاسمی رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آسان ومسنون نکاح مہم کے تحت آج کی یہ عظیم الشان کانفرنس در اصل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اکابرین اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کی شبانہ روز کوششوں کا نتیجہ ہے۔افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی احسان قاسمی نے کہا کہ آسان ومسنون نکاح شریعت کا حکم اور وقت کا تقاضہ ہے ملک بھر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اس مہم نے عوام وخواص کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ مسلمانوں کو اپنی شادی بیاہ کی تقریبات کو رسوم ورواج اور منکرات سے پاک کرنا ہوگا، نیز بچیوں کو وراثت میں مکمل حق دینا ہوگا،

انھوں نے اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کے کارکنان کی کاوشوں کو سراہا۔مولانا عباداللہ عمیس قاسمی استاذ حدیث جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی نے کہا کہ نکاح تمام انبیاء کی سنت ہے، باعث برکت و رحمت ہے، آپ نے نکاح کو نصف ایمان قرار دیا ہے،لیکن ہم نے اپنی بدعات و خرافات بیجا رسوم رواج اور اسراف و فضول خرچی کی وجہ سے اس کو زحمت کا ذریعہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے میں بے شمار دشواریاں پیدا ہوگئی ہیں، اور قرآن و سنت کے اصول سے ہم دور ہوتے جارہے ہیں، آج کی یہ کانفرنس اسی مقصد کے لئے ہے کہ سماج کو ایک مضبوط پیغام دیا جاسکے کہ ہم نکاح کو آسان و مسنون بناییں گے۔کانفرنس کی سرپرستی فرمارہے معروف اصلاحی بزرگ ماسٹرسید انظر حسین میاں صاحب رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند نے فرمایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اپنی تاسیس سے آج تک تحفظ ملت کا فریضہ انجام دیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔پروگرام کے کنوینرمولانا مہدی حسن عینی قاسمی نے آسان ومسنون نکاح مہم کے تحت اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کی جانب سے پوری ریاست میں منعقد کئے گئے۔ پروگراموں کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مہم میں ، سہارن پور، مظفر نگر، شاملی، میرٹھ، باغپت، بجنور، مراد آباد، غازی باد، بلند شہر، رام پور،بریلی سمیت پوری ریاست میں پانچسو سے زائد پروگرام منعقد کرکے اس مہم کو ریاست کے کونے کونے پہنچانے کا کام کیا۔ انھوں نے اس موقع پر ریاستی کمیٹی کے اراکین اور پوری ریاست میں اس مہم کا حصہ بننے والے سبھی علماء سماجی کارکنان، دانشوران اور عوام وخواص کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایاکہ صوبہ میں اصلاحی کاموں میں مزید تیزی لائے گی اور ہر ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور تحفظ شریعت وحدت ملت اور اصلاح اْمت جیسے اہم مقاصد کے تحت گھر گھر بورڈ کے پیغام کو پہونچایا جائے گا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی شریف احمد خان مہتمم دارالعلوم زکریا دیوبند نے کہا کہ آج کی اس کانفرنس سے ہم لوگ یہ طے کرکے اٹھیں کہ مسجدوں میں نکاح کو فروغ دیں گے۔کانفرنس میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کا خصوصی پیغام مفتی شاہنواز خان قاسمی استاذ دارالعلوم زکریا دیوبند نے پڑھ کر سنایا۔ کانفرنس میں امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی حیات وخدمات پر بھی مقررین نے روشنی ڈالی اور مرحوم کے لیے ایصال ثواب ودعاء کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں بطور مہمان شریک مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ناظم جامعہ رحمت گگھرولی،مفتی عطاء الرحمن قاسمی نانکوی،سکریٹری جمعیت علماء سہارنپور، مولانا مسرور قاسمی کارگزار صدر جمعیت علماء دیوبند، ڈاکٹر ایس اے عزیز،ایڈووکیٹ نسیم انصاری،محمد منیب ایس آئی او سہارنپور،سید حارث، سلیم قریشی، مولانا اسلم کاظمی الحسینی،وغیرہ نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرانقدر تجاویز پیش کئے۔مختلف مدارس و مساجد کے ذمہ داران بطور خاص مفتی انعام قاسمی مہتمم مدرسہ اشرف العلوم دیوبند، مفتی جنید قاسمی مہتمم جامعہ حسینیہ دیوبند،مفتی شکیل قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حکیم الاسلام دیوبند،حاجی نسیم احمد متولی محمدی مسجد دیوبند، دانشوروں میں ڈاکٹر ایس اے عزیز، ڈاکٹر عبدالحمید،ڈاکٹر عثمان رمزی وغیرہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں مولانا اختر قاسمی سیتاپوری،مفتی نعمان احمد قاسمی،قاری محمد سلمان،مفتی محمد ہارون قاسمی،مولانا ز؛ھف حسن قاسمی،مولانا افاض الدین قاسمی،مولانا طارق انور قاسمی سمیت دارالعلوم زکریا دیوبند کے متعدد اساتذہ اور میرٹھ زون کے علماء بطور خاص مفتی مجیب ندوی پھلت مظفرنگر ،حاجی فرحت الہی، حاجی نسیم،حافظ یاسر نظامی،راحت خان،سماجی کارکن گل محمد وغیرہ نے. بطور مہمان شرکت کی۔جب کہ نظامت کے فرائض مولانا مرغوب الرحمن طیب قاسمی رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی مغربی زون نے انجام دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مولانا فیض الرحمن قاسمی ، مولانا اسعد قاسمی ، قاری محمد سلمان قاسمی،قاری محمد دانش، دارالعلوم زکریا دیوبند ،جامعہ حکیم الاسلام دیوبند و دیوبند اسلامک اکیڈمی کے اساتذہ و ملازمین قابل ذکر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close