دیوبند

بہترین فنکار اور اچھےانسان کا انتقال ادبی دنیا کیلئےگہرےصدمہ کا باعث:اقبال صابری اور افضال صابری دیوبندکےمایۂ ناز فنکارتھے:ڈاکٹر نواز دیوبندی

دیوبند ،6؍اپریل (رضوان سلمانی ) دیوبند کے مشہور ومعروف قوال افضال صابری کی آج صبح غمگین ماحول میں شاہ ولایت قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ،ان کے جنازہ میں کثیر تعداد میں سماجی، ادبی، صحافتی حلقوں سمیت سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ احاطہ مولسری میں ادا کی گئی۔خیال رہے کہ افضال صابری کا گزشتہ روز طویل علالت کے باعث تقریباً73؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔افضال صابری کے انتقال پر عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے گہرے رنج و غم کااظہا رکیا۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہاکہ اقبال افضال صابری دیوبند کے مایہ ٔناز فنکار تھے، جنہوں نے باووڈ سمیت پوری دنیا کو اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے،

انہوں نے کہاکہ کلاسیکل گائیکی میںاس جوڑی کو ممتاز حیثیت حاصل تھی ،افضال صابری بہترین فنکار ہونے کے ساتھ بہت اچھے انسان بھی تھے، ان کا انتقال یقینی طورپر ادبی دنیا کے لئے گہرے صدمہ کا باعث ہے، انہوں نے کہاکہ افضال صابری کے زندگی کے آخری ایام نہایت مشکل ترین حالات میںگزرے ہیں لیکن وہ ایسے ممتاز فنکار تھے، جن کے نغمے اور قوالیاں آج بھی لوگ گُنگُناتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کم و بیش تین دہائی تک بالی ووڈ کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا اور دنیا نے دیوبند کی اس جوڑی کے فن کی خوب ستائش کی۔

ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہاکہ افضال صابری دیوبند کے میوزک کے مشہور استاذ بشیر احمدکے صاحبزادے تھے اور انہوںنے اپنے بڑے بھائی و مشہور قوال اقبال صابری کے ساتھ دنیا بھر میں نام کمایا اور فنکاری کے میدان میں دیوبند کا نام خوب روشن کیا۔ اقبال افضال صابری کی جوڑی نے بالی ووڈ سے لیکر عالمی سطح تک اپنے فن کے جادو سے شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے کئی مشہور قوالیاں بالی ووڈ کے لئے گائی ہیں اور درجنوں فلموں میں ان کے نغموں اور قوالیوں نے انہیں دنیا بھر میں متعارف کرایا ، اہل فن لوگ انہیں بڑی قدکی نگاہ دیکھتے تھے۔افضال صابری کو آج صبح نماز جنازہ کے بعد شاہ ولایت قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،ان کے جنازہ میں بڑی تعداد میں سرکردہ افراد اور شہر کے لوگوں نے شرکت کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close