دیوبند

دیوبند: خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں منعقدہ تعزیتی میٹنگ میں مولانا ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کیلئے ایصال ثواب کیا گیا

سوامی یتی نرسنگھا نند کو فوری طور پر گرفتار کر این ایس اے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے :قاری ذاکر حسین قاسمی

دیوبند ،6؍اپریل (رضوان سلمانی ) جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر کی ایک اہم میٹنگ مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات کھالا پار میں منعقد ہوئی جسکی صدارت شہر صدر حافظ محمد اکرام اور نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری قاری محمد عادل نے انجام دیئے اور بطور مہمان خصوصی قاری ذاکر حسین سکریٹری جمعیۃ علماء مغربی اتر پردیش رہے میٹنگ کی شروعات میں حضرت مولانا سید ولی رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو تعزیت مسنونہ پیش کر ایصال ثواب کیا گیا میٹنگ میں طے کیا گیا کہ قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے جگہ جگہ مکاتب کا قیام کیا جائے رمضان المبارک کے سلسلے میں علماء کرام و ائمہ مساجد سے اپیل کی گئی کہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے عوام کے بیچ جاکر انہیں رمضان المبارک کی اہمیت بتا کر سہی طریقہ سے اس ماہ مبارک کو گزارنے پر آمادہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کو آخر دلہن مل ہی گئی ، شادی کے لئے پولیس اسٹیشن جاکر مانگی تھی مدد

اس موقع پر مہمان خصوصی قاری ذاکر حسین قاسمی سیکریٹری جمعیتہ علماء مغربی اتر پردیش نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے سوامی یتی نرسنگھا نند کو فوری طور پر گرفتار کر این ایس اے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے آئے دن اس طرح کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس سے ملک کی امن و سلامتی متاثر ہو رہی ہے لیکن ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں, اور یہ لوگ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لئے ماحول پیدا کر رہے ہیں

انہوں نے آگے کہا کہ اس معاملے کو لیکر ہماری کسانوں اور دلتوں و سبھی مذاہب کے امن پسند رہنماؤں سے بات ہو چکی ہے اگر ایک ہفتے کے اندر سوامی یتی نرسنگھا نند کو گرفتار کرکے این ایس اے کے تحت کارروائی نہ کی گئی تو جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر کے ذریعہ دلت کسان اور سبھی مذاہب کے رہنما ؤں اور عوام کو ساتھ لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا میٹنگ میں,خاص طور سے مفتی زین الدین, قاری عبدالماجد, حافظ محمد سلیم, وسیم عالم, مولانا سمیع اللہ, حاجی ظہورِ, محمد شبلی, پردھان سلیمان, مولانا محمد خالد, مولانا گلزار, مولانا عبد القیوم, قاری بلال, قاری ندیم, قاری خلیل, حافظ عبداللہ, محمد شاداب وغیرہ حضرات شریک رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close