دیوبند

نواز گرلز پبلک اسکول میںدرجہ 12کی طالبات کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

دیوبند، 28 ؍ جنوری (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف عصری تعلیمی ادراہ نواز گرلز پبلک اسکول میں درجہ 12؍کی طالبات کے لئے ایک الوداعی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح اسکول کے بانی وسرپرست ڈاکٹر نواز دیوبند ی نے کیا۔پروگرام کا آغاز درجہ 11؍کی طالبات نے ایک استقبالیہ گیت ذریعہ کیا۔بعد ازاں فوزیہ نے ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘ اور ذکری نے، ’’یاراں تیری یاری کو ‘‘ خوبصورت آواز میں پیش کئے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والی دوسری طالبات نے بلانئڈ فولڈ، بلوئنگ بیلون، پانی پوری و سب کچھ اُلٹا پُلٹادلچسپ کھیل پیش کئے، پروگرام کے دوران کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات آمنہ، ذکیہ، فاطمہ اور صبغی کو انعامات سے نوازاگیا۔ اس الوداعی تقریب میں درجہ 11؍کی طالبات نے درجہ 12؍ کی طالبات کو تحائف اور مختلف ٹائٹلز سے نوازا، صباکو مِس فیئرویل ،اِیشا سپر گرل ، سدرہ عثمانی کو پنکچول ، رِیا کو ڈسپلین اور عذرہ مریم کو مِس این جی پی ایس کا خطاب دیا گیا۔پروگرام کے آخر میں ادارے کے بانی وسرپرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے درجہ 12؍ کی طالبات کو امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے ٹِپس دئے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرکے جانے والی طالبات ہائرایجوکیشن کے لئے جہاں بھی جائیںوہ وہاں اپنے اسکول والدین اور اپنے شہر کا نام روشن کریں۔ اس موقع پراسکول کی تمام طالبات اور اسٹاف موجود رہا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close