دیوبند

مدرسہ محمدیہ میں اردو ادب کی ایک شام الحاج باباکے نام سے منعقد

دیوبند،4؍اپریل (رضوان سلمانی ) محلہ کائستھواڑہ میں واقع مدرسہ محمدیہ میں ’اردو ادب کی ایک شام الحاج بابا‘ کے نام منعقد کی گئی،جس میں شعراء نے شاندار کلام پیش کرکے خوب دادو تحسین وصول کی۔ مشاعرہ کا افتتاح بنگلور سے آئے الحاج بابا اور مولانا آفتاب نے مشترکہ طورپر فیتہ کاٹ کر کیا،اس موقع پرشرکاء کے بدست شمع روشن کرنے کی رسم بھی انجام دی گئی ۔

مشاعرہ میں وسیم جھنجھانوی،راشد کمال،نعیم اختر،ڈاکٹر سلمان دلکش،زاہد دیوبندی،حید ر کمال نے اپنا خوبصورت کلام پیش کرکے خوب دادو تحسین حاصل کی۔ اس دوران بنگلور سے آئے الحاج بابا کو شال اوڑھاکر اورمومنٹو دے کر خصوصی اعزاز سے نوازا۔ صدارت نصیر انصاری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلمان دلکش نے انجام دیئے۔ اس موقع پر عبدالواحد،سہیل انصاری،اختر انصاری،نوشاد،ماسٹر محمد رفیع وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close