دیوبند

فضائی آلودگی کی وجہ بن رہی تیز آواز کے ساتھ پٹاخہ کی آواز نکالنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم شروع

دیوبند، 12؍ دسمبر (رضوان سلمانی) فضائی آلودگی کی وجہ بن رہی تیز آواز کے ساتھ پٹاخہ کی آواز نکالنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے پولیس نے شہر کے مصروف ترین ریلوے روڈ پر چیکنگ مہم چلائی ۔ اس دوران پولیس نے کئی بلٹ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے نوجوانوں کو انتباہ دے کر چھوڑدیا۔ دیوبند کوتوال وائی ڈی شرما کی قیادت میں کل دیر شام پولیس کی ٹیم نے دیوبند کے مصروف ترین ریلوے روڈ پر پیدل مارچ کرتے ہوئے تیز آواز والی موٹرسائیکلوں کے خلاف مہم چلائی ۔ اس دوران پولیس نے کئی بلٹ اور بائکوں کو روکتے ہوئے ان کی چیکنگ کی ۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پٹاخے کی آواز نکالنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ یاد رہے شہر میں کافی وقت سے پٹاخے کی آواز نکالنے والی موٹر سائیکلیں بغیر روک ٹوک دوڑ رہی ہیں ۔ ان بائکوں سے نکلنے والی تیز پٹاخے کی آواز جہاں فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں وہیں تیز آواز سڑک سے گزرنے والے بوڑھے ، بچے، دل کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے سخت پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہیں ، شہر کے سنجیدہ افرا دنے علاقائی پولیس انتظامیہ سے اس طرح کی آواز نکالنے والی موٹر سائیکلوں پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے سبب پولیس نے آج چیکنگ مہم چلائی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close