دیوبند

دیوبند ٹوڈے کے زیر اہتمام اس سال سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

خواتین علم کی جانب رجوع کریں ۔با عزت طریقہ سے اپنی خدمات کو انجام دیں:رخشندہ روحی

دیوبند،7؍مارچ (رضوان سلمانی ) 15روزہ دیوبند ٹوڈے کے زیر اہتمام اکرام الحق میموریل آڈیٹوریم، اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میںادب،آرٹ اور تعلیم کے میدان نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اس سال 31مارچ 2021کو تعلیم کے میدان میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دے کر اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے اساتذہ کو آنجہانی دیپک تیاگی کے نام سے منسوب مومنٹو اور شال و دیگر انعامات دے کر نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت دیوبند کے اے بی ایس اے ڈاکٹر پربھات کمار نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر دیپک تیاگی کے والدجگپال تیاگی ،ڈاکٹر نواز دیوبندی دہلی سے تشریف لائیں اردو کی معروف افسانہ نگار رخشندہ روحی اور اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند کی پروفیسر ڈاکٹر رحمت نے خاص طور پر شرکت کی۔اس موقع پر عالمی شہرف یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ حضرات ریٹائر ضرور ہورہے ہیں مگر اب آپ لوگ اپنی زندگی کی دوسری پارٹی شروع کرنے جارہے میں آپ حضرات کی آنے والی زندگی کو خوش و خرم گزارنے کی دعا کرتاہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ لوگ ایسے پیشہ سے وابستہ رہے جس میں عزت ملتی ہے ۔آپ آگے بھی اسی طرح بچوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کرتے رہیں ۔ اے بی ایس اے دیوبند ڈاکٹر پربھات کمار نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور میں ان تمام اساتذہ کو جو ذمہ داریوں سے سبک دوشی ہورہی ہیں ان کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں کہ و ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔معروف افسانہ نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی نے کہا کہ خواتین علم کی جانب رجوع کریں ۔با عزت طریقہ سے اپنی خدمات کو انجام دیں ۔اور ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں ۔انہوںنے کہا کہ خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ قدم سے قدم ملاکر اپنی اعلیٰ خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند کی پروفیسر ڈاکٹر رحمت نے کہا کہ علم بڑی نعمت ہے اور اس کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ علم آپ کو دوسروں سے مختلف کرتا ہے ،اور آپ کی عزت ،دولت ،شہرت اور عظمت کا سبب بنتا ہے ۔اس دوران تعلیم کے علاوہ آرٹ کے میدان میں خدمات انجام دینے والوں میں تنویر اجمل، کیلو گرافی کے لئے صنا سندس،اے آرپی شیوکمار، یوگیندر ملک اسعد صدیقی، اسلام الرحمان، پربھات یادو ڈاکٹر سنجے اپادھیائے، پنکج بھارتی، ڈاکٹر سدھیر تیاگی،اوم ویر سنگھ، کے ساتھ ساتھ اس سال ریٹائر ہونے والے اساتذہ میں محترمہ فاطمہ سلطانہ، ہیڈ ماسٹر یو پی ایس نمبر 2 صبیحہ جمال، ایچ ایم یو پی ایس نمبر ۱ نگار انجم شاہانہ بیگم، ریحانہ روحی کو دوشالہ مومنٹو اور تحائف دے کر ان کا اعزاز کیاگیا۔ تقریب کی نظامت سید وجاہت شاہ نے انجام دی۔ اس موقع پر فریدی جمال، محمد اسعد صدیقی شبہ فیصل مسعودی، صابر صدیقی، نبیل مسعودی، سلیم احمد عثمانی، سید سعد شاہ،سرور صابری، راشدہ پروین، اعظم مسعودی،شبئستہ پروین منزہ پروین، شگفتہ پروین، انوری بیگم، نہیں چودھری انل کمار، توصیف قریشی، احسان احمد،نجم صدیقی،اعظم مسعودی،مرین رضوی ،روبی شہلہ پروین ،منظور حسن،پردیپ شرما،آنند شرما ،موہت تیاگی ،شمشاد احمد، ذیشان قریشان،وسیم احمد ،ایم افسر وغیرہ خاص طور پر شریک رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close