دیوبند

کلیم قریشی سماجوادی پارٹی کے ضلع نائب صدر منتخب

دیوبند،7؍مارچ (رضوان سلمانی )سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر کلیم قریشی کو پارٹی کا ضلع نائب صدر منتخب کئے جانے پر عید گاہ بائی پاس روڑ پر واقع اصغریہ مدرسہ کے نزدیک اسد انصاری کی رہائش گاہ پر پروگرا م کا انعقاد کرکے نو منتخب نائب صدر کا استقبال کیا گیا ۔ ا س موقع پر نو منتخب ضلع نائب صدر کلیم قریشی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ،وہ محنت اور لگن سے پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہی ایک سایسی جماعت ہے جو سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ریاست کے حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں ۔موجود ہ بی جے پی حکومت میں غریب ،کسان اور سبھی طبقات کے لوگ پریشان حال ہیں ۔ پیٹرول ڈیژل اور رسوائی گیس کی آسمان چھور رہی قیمتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔پہلے سے ہی لوگ کورونا مہاماری کی وجہ سے معاشی پریشانیوں سے گذر رہے ہیں اب حکومت نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے لوگوں کی کمر توڑنے کاکام کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کا سیدھا اثر روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے ۔کلیم قریشی نے کہا کہ ایک طرف کسان سڑ کوں پر اتر کر اپنے وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں ،تو دوسری طرف عوام پر مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت جس راستہ پر چل رہی ہے ا س سے ملک میں جمہوریت کے لئے خطرہ کا اندیشہ شدید بڑھ گیا ہے ۔کلیم قریشی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت ہر مورچہ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔آنے والے اسمبلی انتخاب میں عوام بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کرے گی ۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشن 2022کی کامیابی کے لئے ابھی سے لگ جائیں اور عوام مخالف پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کا کام کریں ۔کیونکہ آنے والا وقت سماجوادی پارٹی کا ہے اور اگلے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ہی ہوں گے ۔اس دوران محمد ساجد ،فیاض ماسٹر ،نوشاد قریشی ،امجد انصاری ،بابو انصاری ،عتیق انصاری ،رائو اکمل ،توفیق وغیرہ نے نو منتخب ضلع نائب صدر کلیم قریشی کا پر زور استقبال کیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close