دیوبند

جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کا انتخابی اجلاس مکمل : مفتی بنیامین ضلع صدر اورقاری ذاکر حسین تیسری مرتبہ اتفاق رائے سے ضلع جنرل سکریٹری منتخب

دیوبند،7؍مارچ (رضوان سلمانی ) جمعیۃعلماء ضلع مظفر نگر کا انتخابی اجلاس مدرسہ محمودیہ سروٹ میں عمل میں آیا۔ جس میں بطور نگراں مغربی اتر پردیش کے صدر مولانا محمد عاقل اور جنرل سکریٹری قاری محمد یامین کے ساتھ مفتی محمد منصف ،سید ذہین احمد،مولانا شاہ نواز،مولانا محمد دلشاد،قاری محمد فرقان و مفتی محمد مسعودموجو درہے۔ اس موقع پر مفتی محمد بنیامین کو صدر اور قاری ذاکر حسین کو تیسری مرتبہ اتفاق رائے سے جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ2 نائبین صدر کے لئے ووٹ ڈالے گئے جس میں مولانا محمد ارشد اورمولانا محمد معاذ حسن قاسمی اکثریتی رائے سے منتخب ہوئے۔ خازن کے لئے بھی ووٹ ڈالے گئے جسمیں مولانا محمد عاقل پلڑی اکثریتی رائے سے خازن منتخب ہوئے۔ جمعیۃ علماء مغربی اتر پردیش کے صدر مولانا محمد عاقل نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ایک ہند دستوری جماعت ہے جسمیں پرائمری ممبر بنائے جاتے ہیں ایک ہزار پرائمری ممبر بنانے والے کو منتظمہ کا ممبر بنایا جاتا ہے جس کو ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے ضلع مظفر نگر میں اس ٹرم میں تین لاکھ چھیالیس ہزار)(346000)پرائمری ممبر بنائے گئے جسکی بنا پر 346 افراد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہو ا اور انہوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پوری شفا فیت کے ساتھ ضلع کی انتظامیہ کا انتخاب کیا۔انہوںنے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی ایک نمائندہ تنظیم ہے ،جس نے مسلمانوں کے ایمان ،عقائد ،جان ومال کے تحفظ اور اس کی بقاء کے لئے ہمیشہ جد و جہد کی ہے ،اور ظلم انصاف کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ امن وسکون برقرار رکھنا نیز بھائی چارہ کو قائم رکھنا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا جمعیۃ علماء ہند کے مقاصد میں شامل ہے ۔مولانا نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا ،جب تک سب کے لئے مساوی انصاف کے دروازے نہ کھل جائیں ۔جمعیۃ علماء ہند ملک میں مظلوموں اور محروم طباقات کی مضبوط آواز ہے ،اس کو تقویت پہنچانا امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کا اس ملک کی جنگ آزادی میں اہم اور بنیادی کردار رہا ہے ۔آج بھی جمعیۃ علماء ہند ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے ۔ اس کے بعد قاری ذاکر حسین نے کہاکہ سبھی نو منتخب عہدیداران پوری ہمت و حوصلہ کے ساتھ قوم و ملت اور ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام میں لگے رہیں،نیز معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں جیسے نشہ خوری ،جنین کشی ،جہیزکے خاتمہ کیلئے پوری جدو جہد اور کوشش کریں۔ آخر میں ضلع جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے سبھی مہمانانِ کرام و منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close