دیوبند

43ویں یوپی اسٹیٹ چیمپئن شپ میں دیوبند کے شوٹرز نے شاندار مظاہرہ کیا

دیوبند،2؍مارچ (رضوان سلمانی) 26 فروری سے 6مارچ تک چلنے والی 43ویں یوپی اسٹیٹ چیمپئن شپ نوئیڈا میں منگل کے روز دیوبند کی تومر شوٹنگ اسپورٹس اکیڈمی کے شوٹروںنے شاندار مظاہرہ کیا ۔اس چیمپئن شپ میں تومر شوٹنگ اسپورٹس اکیڈمی کے کوچ شوم کمار اور حنا ملک نے بتایا کہ گذشتہ 26فروری سے آئندہ 6مارچ تک منعقد ہونے والی 43ویں یوپی اسٹیٹ چیمپئن شپ میں اکیڈمی کے وردان چودھری ،نتن پنوار ،آریہ پنوار ،ریتک پنوار ،پروین کمار ،یوراج سنگھ ،دیپانشو ،گورو گاندھی ،پرمیت کمار ،سہیل علی ،آرین اور پرشانت کمار نے شوٹنگ مقابلوں میں اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا ۔انہوںنے بتایا کہ تومر شوٹنگ اسپورٹس اکیڈمی کے بچو ں نے اسٹیٹ چیمپئن شپ کے لئے زبردست محنت اور تیاریاں کی تھیں ۔جس کی بدولت یہ تمام شوٹر آج اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر پائے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ ہونے والی چیمپئن شپ میں بھی ان کے شوٹرز پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے اور دیوبند کا نام روشن کریں گے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close