دیوبند

بی جے پی کے دور اقتدار میں عوام غلط پالیسیوں کا شکار : آئندہ ہونے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائے گی :حاجی فضل الرحمٰن

دیوبند،2؍مارچ (رضوان سلمانی) سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں عوام پوری طرح دکھی ہے ۔مرکز اور ریاستی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔آنے والے انتخاب میں عوام بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کریں گی ۔ان خیالات کا اظہار ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن نے دیوبند میں سرکاری گیسٹ ہائوس پر لوگو ں کے مسائل سننے کے بعد کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسان مزدور ،تاجر نوجوان سمیت ہر طبقہ پریشان حال ہے ۔کسانوں پر زبردستی کالے زرعی قوانین تھوپے جا رہے ہیں ۔گذشتہ تین ماہ سے کسان اپنے مطالبات کو لیکر دہلی کی سرحدو ں پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اپنا من مانی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔انہوںنے کہا کہ اتنا ہی نہیں مرکزی حکومت نے مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑ دئے ہیں ۔تیل اور رسوئی گیس کی قیمتوں پر روز بروز اضافہ کیا جا رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اب عام آدمی کو ہی لوٹنے کا پلان بنا چکی ہے ۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مفادات کو بھول کر ایسی راہ پر چل پڑی ہے جو ملک کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے ۔مودی حکومت روز ڈیزل ،پیٹرول اور گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔گذشتہ دو ماہ میں گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔ممبر پارلیمنٹ نے سبھی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنچایت انتخاب میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے عملی جد و جہد میں لگ جائیں ۔ممبر پارلیمنٹ نے یوپی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں چاروں طرف بدعنوانی کا بول بالا ہے ۔آنے والا وقت بہوجن سماج پارٹی کا ہے ۔انہوںنے کارکنان سے مشن 2022کی تیاریوں میں لگ جانے کی اپیل کی ۔اس دوران ممبر پارلیمنٹ نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے افسران سے بذریعہ فون گفتگو کی اور مسائل کو ترجیحات کی بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر بلاک پرمکھ ڈاکٹر پرمود تیجیان ،نگر پالیکا چیئر مین کے نمائندہ جمال الدین انصاری ،ممبر پارلیمنٹ کے نمائندہ فروز گوڑ ،ڈاکٹر سبھاش چندرا ،ڈاکٹر سنجے سنگھ ،ڈاکٹر مکیش ،مہیپال تیاگی ،نیپال سنگھ ،راجیندر کمار ،کشل پال سنگھ ،جونی چودھری وغیرہ موجو درہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close