دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے صدر گیٹ پر واقع ہوٹل کے مالک حافظ سعید الحق عثمانی کا طویل علالت کے بعد انتقال

دیوبند،2؍مارچ (رضوان سلمانی) دارالعلوم دیوبند کے صدر گیٹ پر واقع مشہور و معروف سعیدیہ ہوٹل کے مالک اور سینئر صحافی اشرف عثمانی کے بہنوئی حافظ سعید الحق عثمانی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی ،مولانا سید ارشد مدنی ،دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی ،دارالعلوم کے شعبہ تنظیم و ترقی کے ناظم مولانا راشد علی ،مولانا ازہد مدنی ،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ،ڈاکٹر نوازدیوبندی کے علاوہ شہر کے سرکردہ افراد نے محلہ بڑضیاء الحق پر واقع حافظ سعید الحق کے مکان پر پہنچ کر اظہار تعزیت کیا ۔واضح ہو کہ حافظ سعید الحق طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے ۔77سالہ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے فیضان الحق ،سفیان الحق کے ساتھ ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے ۔ملک اور بیرون ملک کے برسوں سے دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ،علماء اور مدارس کے طبقہ میں مرحوم کافی مقبول تھے ۔فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سے بیعت تھے اور ان کی خانقاہ کے صحبت یافتہ بھی تھے ۔مرحوم نہایت سادہ لوح ہونے کے ساتھ ساتھ دیندار اور صو م و صلوٰۃ کے پابند تھے ۔ان کے انتقال سے علاقہ کی فضا سوگوار ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close