دیوبند

ایک سال کے بعد کھلے پرائمری اسکول ،بچوں کا اسکولوں میں کیا گیا پھولو ں سے استقبال

دیوبند،یکم مارچ(رضوان سلمانی)کورونا وائر س کے انفیکشن کے پھیلنے اور اس کے صلہ میں نافذ ہونے والے لاک ڈائون کے نفاذ کے تقریباً ایک سال کے بعد ضلع سہارنپور کے تمام پرائمری اسکولوں میں آج سے طلبہ و طالبات کی حاضری اور ان کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ14مارچ 2020سے پانچویں تک کے اسکول بند تھے۔ تعلیمی سلسلہ کے آغاز کے لئے پرائمری اسکول سے تعلق رکھنے والے تمام اساتذہ نے کافی عرصہ قبل والدین اور سرپرستوں سے رابطہ کرکے تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کی اطلاع دیدی تھی ،لہٰذا اس ضمن میں دیوبند بلاک کے تمام پرائمری تعلیمی ادارے خاص طور پر مقبرہ گائوں ،پھلاس اکبر پور ،دھارووالا ،راستم ،باستم دیوالہیڑی ،سین پور ،میگراج پور ،نصر اللہ پور ،مانکی ،امر پور نین ،گنارسہ ،گنارسی ،امبہٹہ شیخاں ،کھڑنجا احمد پور اور ساکھن کلاں کے تمام پرائمری اسکولوں میں درجہ 1سے درجہ 5تک کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حاضر ہو کر تعلیمی سلسلہ کا آغاز کیا ۔اس موقع پر اساتذہ او ر تعلیمی افسران نے طلبہ و طالبات کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔واضح ہو کہ سرکاری پرائمری اسکولو ںکے ساتھ ساتھ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی پرائمری درجات کی تعلیم کا آغاز ہو گیا ہے ۔مذکورہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی گائڈ لائن کے اعتبار سے سینیٹائزر مہیا کرایا گیا ۔کچھ تعلیمی اداروں میں اسکینرز کے ذریعہ طلبہ و طالبات کی جسمانی حرارت کو بھی چیک کیا گیا ۔اس موقع پر تعلیمی ادارو ں میں حاضر ہونے والے تمام طلبہ و طالبات میں زبردست جوش و خروش نظر آیا ۔واضح ہوکہ کورونا وائرس میں اضافہ ہونے پر ریاستی حکومت نے احتیاط برتنی شروع کر دی تھی ،اس کے تحت گذشتہ 14مارچ سے ریاست میں سبھی تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے تھے ، ان حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈائون لگا دیا تھا ۔حالات میں سدھار ہونے پر پہلے یونیورسٹیاں کھولی گئیں ،اس کے بعد درجہ 9سے بارہویں تک کے درجات میں تعلیم شروع کی گئی ۔10فروری سے درجہ 6سے 8تک کی کلاسز شروع کی گئیں ۔گائڈ لائن کے مطابق پرائمری سطح پر پیر اور جمعرات کو درجہ 1اور 5کے طلبہ و طالبات کو اسکول بلایا جائے گا ،منگل اور جمع کو درجہ 2اور 4اور بدھ اور ہفتہ کو درجہ 3 کے طلبہ و طالبات کو اسکول میں بلایاجائے گا ۔اسی طرح جونیئر سطح پر درجہ 6کی کلاس پیر اور جمعرات کو درجہ 7 کے طلبہ وطالبات کو منگل اور جمع کو جبکہ درجہ 8کے بچوں کو بدھ کے روز اسکول میں بلایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں بی ایس اے رمیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ حکومت کی احکامات کے مطابق آج سے سبھی اسکول کھول دئے گئے ہیں ،لمبے وقت بعد اسکول آنے پر بچوں کا استقبال کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم کے درمیان کی دوری 6فٹ رہے گی ۔پینے کے پانی اور بیت الخلاء کے باہر 6فٹ کی دوری پر نشان بنائے جائیں گے ،اسکول کے گیٹ پر آنے اور جانے کے وقت کھلے رکھنا ،تاکہ بھیڑ جمع نہ ہو ،اسکولوں میں سینیٹائزر اور صابن کا نظم بھی کیا گیا ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close