دیوبند

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایہ میں اضافہ کرکے مسافروں کی کمر توڑ دی ہے :عمیر عثمانی

دیوبند،27؍فروری(رضوان سلمانی )
مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر عثمانی نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ سے سخت تشویش اور ہجا ن سے دوچار ہے ۔وہیں محکمہ ریلوے نے ٹکٹوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے سفر کرنے والے مسافرین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول ،ڈیژل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے ملک کی عوام کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔پیٹرول ،ڈیژل کی قیمتیں اس وقت آسمان چھو رہی ہیں ۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اس کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے ۔روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء پر بھی اس کا برا اثر پڑ رہا ہے ۔عمیر عثمانی نے کہا کہ اتنا ہی نہیں اس وقت محکمہ ریلوے کی جانب سے جو ٹرینیں شروع کی گئی ہیں ان کے ٹکٹوں میں بھی زبر دست اضافہ کیا گیا ہے ۔پیسنجر ٹرین کا جو کرایا دیوبند سے دہلی تک 30سے 35روپے تھا اسے بڑھا کر 75روپے کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ ریلوے نے جو ٹرینیں اس روٹ پر چلائی ہیں وہ اسپیشل ٹرین کے نام سے چلائی جا رہی ہیں اور وہ بھی رزرویشن کے طور پر چلائی جا رہی ہیں ۔ان کا فائدہ عوام کو نہیں مل پا رہا ہے ۔ٹرینوں کی پوری طرح سے آمد و رفت نہ ہونے سے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں ۔کیونکہ پیسنجر اور ایکسپریس ٹرینیں زیادہ تر بند ہیں ۔عمیر عثمانی نے کہا کہ مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام اتنی بے بس ہو گئی ہے کہ عام آدمی کا تو جہاں جینا ہی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جہاں دو چار روٹوں پر پیسنجر ٹرینوں کی آمد و رفت شروع کی گئی ہے ان کا ٹکٹ ایکسپریس ٹرین سے بھی مہنگا کر دیا گیا ہے ۔ جس وجہ سے عام لوگوں میں محکمہ ریلوے کے تئیں کافی ناراضگی پیدا ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی سے ملے آس پاس کے اضلاع سمیت مغرب اتر پردیش کے ہر ضلع کی عوام آج ٹرینوں کی صحیح طریقہ پر آمد و رفت نہ ہونے سے بے حد پریشان ہیں۔عمیر عثمانی نے مرکزی حکومت اور محکمہ ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایہ پر کئے گئے اضافہ کو واپس لیا جائے ،تاکہ غریب مسافروں کو راحت مل سکے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close