دیوبند

پریس ایسو سی ایشن کے رکن شہزاد عثمانی کا اچانک انتقال ، متعلقین میں غم کی لہر

دیوبند،27؍فروری(رضوان سلمانی )
یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ شائع کی جا رہی ہے کہ پریس ایسو سی ایشن کے رکن شہزاد عثمانی مختصر سی علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ،اچانک بیمار ہوئے ،فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ،مگر حالت سدھرنے کے بجائے بگڑتی چلی گئی ۔مقامی ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہائر سینٹر لے جایا جا رہا تھا کہ رڑکی پہنچتے پہنچتے حالت زیادہ خراب ہوگئی اور انہوںنے رڑکی ہی میں زندگی کی آخری سانسیں لی ۔یہ حادثہ اتنا اچانک رو نما ہوا کہ اہل خانہ غم میں ڈوب گئے ،اور ایسا ماحول بن گیا کہ جیسے حواس ہی خراب ہوگئے ہوں ۔اہل خانہ ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری صحافی برادری اور متعلقین کے درمیان بیچینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔مرحوم شہزاد عثمانی فعال ،مستعد ،با اخلاق اور خوش مزاج انسان تھے ۔چھوٹی عمر ہونے کے باوجود گفتگو کا سلیقہ خوب تھا ،مہذب تھے اور اچھی عادتوں کے ملک ۔پانچ بھائیوں میں شہزاد عثمانی دوسرے نمبر پر تھے اور اپنے پیشہ کے تئیں بڑے ایماندار بھی ۔وہ اہل خانہ کو روتا بلکتا چھوڑگئے ،لمبے عرصہ سے پریس فوٹو گرافی کے پیشہ سے وابستہ تھے ،اور تمام لوگوں سے ان کے معمولات بہت ستھرے اور اچھے تھے ۔مرحوم کی عمر کل 35سال ہوئی ،کم عمری میں ہی انہوںنے اپنے بہترین اخلاق سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا ۔پریس ایسو سی ایشن کے ذمہ دار اور ارکان نے اس سانحہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے درمیان سے ہمارے ایک قریبی دوست اور ساتھی اس دنیا سے چلاگیا ۔یہ بڑ ا سانحہ ہے جس کو مدتوں ہم بھلا نہیں پائیں گے ۔ہم سب کی جانب سے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش ہے ۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پیچھے رہ جانے والے ہر فرداور اہل خانہ کو صبر جمیل کی دولت سے نوازے ۔تعزیت پیش کرنے والوں میں پریس ایسو سی ایشن کے صدر منوج سنگھل ،نائب صد ر اطہر عثمانی ،اشرف عثمانی ،مشرف عثمانی ،رضوان سلمانی ،معین صدیقی،فہیم عثمانی ،عارف عثمانی ،ایم افسر ،فہیم اختر صدیقی ،سمیر چودھری ،فروز خان ،آباد علی ،دیپک شرما ،دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید ،ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید ،معروف قلم کار سید وجاہت شاہ ،ڈاکٹر شمیم دیوبندی ،صادق انصاری ،آفتاب ملک ،ڈاکٹر شبلی اقبال ،ڈاکٹر ایس اے عزیز،نگر پالیکا کے سابق چیئر مین انعام قریشی ،چودھری سمیر ،تسلیم قریشی ،متین خان وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close