دیوبند

دیوبند : جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کا انتخابی اجلاس کا انعقاد : مولانا منور مظاہری صدر اور محمد مقیم جنرل سکریٹری منتخب

دیوبند،27؍فروری(رضوان سلمانی ) جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کا انتخابی اجلاس جامع مسجد نکوڑ میں منعقد ہوا، جس میں اتفاق رائے سے مولانا منورمظاہری مہتمم مدرسہ رشیدیہ جامع مسجد نکوڑ کو صدر، محمد مقیم ناظم مدرسہ جگیتہ نجیب کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی ایک نمائندہ تنظیم ہے، جس نے مسلمانوںکے ایمان وعقائد، جان مال کے تحفظ اور ا س کی بقاء کے لئے ہمیشہ جد وجہد کی ہے اور ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے،انہوںنے کہا کہ امن و سکون برقرار رکھنا نیز بھائی چارہ کو قائم رکھنا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ نا انصافی کے خاف آواز اٹھانا جمعیۃ علماء ہند کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے ۔

مولانا نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک سب کے لئے مساوی انصاف کے دروازے نہ کھل جائیں ۔اس دوران آبزروراور ضلع سہارنپور کے جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے، ہر دو سال میں اس کی ممبر سازی ہوتی ہے، اس کے بعد مقامی یونٹ کا انتخاب ہوتا ہے۔ جمعیت علماء ہند ملک میں مظلوموں اور محروم طبقات کی مضبوط آواز ہے، اس کو تقویت پہنچانا امت کے ہر فردکی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کا ا س ملک کی جنگ آزادی میں اہم اور بنیادی کردار رہا ہے ۔آج بھی جمعیۃ علماء ہند ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے ۔ جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی محمد عارف مظاہری نے کہا کہ اجتماعیت کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتی ہے۔

جمعیت علماء ہند نے ملک کی آزادی سے لیکر آج تک ملک کے اتحاد و سالمیت کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخی حیثیت رکھتی ہیں، اسی لئے ہمیں اکابر کی اس جماعت کے ہر مشن اور منصوبے کی تکمیل میں اپنا تعاون دینا ہے۔مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے جمعیۃ علما ء ہند کے مقاصد سے حاضرین ک وروشناس کراتے ہوئے نو منخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکر ہمیں ملک و ملت کی خدمت اور نئی نسل کی تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ اس لئے تمام کارکنان اور عہدیداران جماعت کے مقصد کو سمجھیں اور اس کے مطابق خدمت خلق اور امن و بھائی چارہ کے لئے کام کریں۔ بعد ازاں مولانا مشرف رشیدی، مولانا عرفان، مولانا سرتاج، مولانا شمشیر قاسمی، مولانا الطاف، مولانا عارف، مولانا غیور، قاری مصطفی ،مولانا شرافت ،ماسٹر ارشد، قاری معروف، صوفی اسلام، حافظ محمود، مفتی مدثر وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close